امام ؒنجف کی خبروں کو ہم طلاب کے ایک گروہ کے ذریعہ معلوم کیا کرتے تھے۔ یہ گروہ امام کے حکم پر اخبار جمع کیا کرتا تھا اور بغیر کسی تبصرہ کے امام کو سناتا تھا یہاں تک یہ گروہ چھوٹی چھوٹی خبریں بھی امام کی خدمت میں من وعن بیان کرتا تھا۔ ایک دفعہ آپ کو یہ خبر بھی دی گئی کہ کوئی صاحب کہتے ہیں کہ آپ کا عمامہ اور آپ کی داڑھی چھوٹی ہے۔ یہ ایک مرجع کی شان کے مطابق نہیں ہے۔ امام نے فرمایا: ’’ان صاحب سے کہئے کہ میں ابھی تک مشرک نہیں ہوا ہوں ‘‘۔