مغرب نے سرد جنگ کے دور سے اسلام کے خلاف ایک سخت مہم چهڑ رکهی ہے: کنیڈین پروفیسر

مغرب نے سرد جنگ کے دور سے اسلام کے خلاف ایک سخت مہم چهڑ رکهی ہے: کنیڈین پروفیسر

پروفیسر نے کہا: اسلام دور سرد جنگ سے ہی مغربی مہم کا نشانہ رہا ہے اور القاعدہ و داعش جیسے دہشتگرد گروپ کو اسلام مسخ کرنے کیلئے وجود میں لایا گیاہے۔

کنیڈا کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار او ریونیورسٹی پروفیسر نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے دور سے مغربی ممالک نے اسلام کے خلاف سخت مہم چهیڑ رکهی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک ایرانی نیوز ایجنسی کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنیڈا کی لته برج یونیورسٹی کے پروفیسر انتهینی جیمز حال نے کہا کہ اسلام دور سرد جنگ سے ہی مغربی مہم کا نشانہ رہا ہے اور القاعدہ و داعش جیسے دہشتگرد گروپ کو اسلام مسخ کرنے کیلئے وجود میں لایا گیاہے۔

9/11 کا حوالے دیتے ہوئے موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ اس حملے کے فوراً بعد مغربی میڈیا نے مسلمانوں پر انگلی اُٹهائی جبکہ اس حملے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

اسرائیل کی حمایت جاری رکهنے پر کنیڈین حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے جیمز حال نے کہا کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت میں غاصب صہیونی حکومت کو کنیڈین حکومت کی بهر پور حمایت حاصل تهی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ پر اپنی گرفت مضبوط کی ہوئی ہے اور ہالی ووڈ ساختہ ایگرو فلم کا مقصد عوام میں ایران کے خلاف منفی رائے قائم کرنا تها۔

شفقنا اردو

ای میل کریں