امام خمینی(رح)دنیا کے سیاست دانوں اور دانشوروں کی نظر میں

امام خمینی(رح)دنیا کے سیاست دانوں اور دانشوروں کی نظر میں

الوین تافلر - امریکہ کا مشہور نظریہ پرداز دانشور

امام خمینی رح نے مذہبی توانائی کا استعمال کرکے ان قابل توجہ حصوں کو جو مدتوں حکومتوں کے اختیار میں تهے، اپنے قبضہ میں کر لیا۔ جب امام خمینی رح نے سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ صادر کیا تو درحقیقت دنیا کی حکومتوں کو ایک تاریخی پیغام بهیجا کہ بہت سارے اس کے ادراک اور اس کی تحلیل و تجزیہ سے عاجز رہ گئے اور امام کے پیغام کا واقعی مضمون عالمی حاکمیت کے جدید عصر کی آمد کے سوا کچه نہیں تها کہ مغربی لوگوں کو اسے دقت کے ساته تحقیق وبررسی کرنی چاہئے، کیونکہ امام خمینی رح ایک ایسے ممتاز انسان ہیں جنہوں نے ایک تحریک شروع کی ہے اور اپنی تحریک کے تسلسل میں انسانی نظریات کے دائرہ اورسرکاری حکومتوں اور قومی اور مقامی حکومتوں کے اقتدار کو تبدیل کردیں گے۔ 

ای میل کریں