امام خمینی، حضرت آیة اللہ خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی نظر میں

امام خمینی، حضرت آیة اللہ خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی نظر میں

امام خمینی (قدس سرہ) کی شخصیت اس قدر بزرگ تهی کہ انبیاء ، اولیاء اور معصومین (علیہم السلام) کے علاوہ دنیا او رتاریخ کے رہبروں میں کسی کو ان تمام پہلوؤں کے ساته تصور کرنا بہت مشکل ہے۔

آپ میں وہ خداداد خصلتیں پائی جاتی تهیں جن کو آپ نے قرآنی تعلیمات سے حاصل کرکے اپنے قلب و روح کو اس سے آراستہ اور مزین کرلیا تها ۔ آپ کی شخصیت ایسی عظیم، جذاب اور تاثیر گذار تهی کہ اس صدی (جو کہ بزرگ دینی، سیاسی، سماجی علماء و شخصیات کی صدی سے مشہور ہے) کی برجستہ شخصیات آپ کے سامنے چهوٹی نظر آتی تهیں۔

عصر حاضر کی شہرہ ٴ آفاق اور نامور شخصیت یعنی امام روح اللہ خمینی (قدس سرہ) ایک متقی دانشور، پرہیزگار، صاحب بصیرت،دانا سیاست مدار، شجاع عارف ، عادل فرمانروااور فداکار مجاہد تهے ۔ آپ فقیہ، اصولی،فلسفی، عارف،معلم اخلاق ، ادیب اور شاعر تهے ۔

آپ میں وہ خداداد خصلتیں پائی جاتی تهیں جن کو آپ نے قرآنی تعلیمات سے حاصل کرکے اپنے قلب و روح کو اس سے آراستہ اور مزین کرلیا تها ۔ آپ کی شخصیت ایسی عظیم، جذاب اور تاثیر گذار تهی کہ اس صدی (جو کہ بزرگ دینی ،سیاسی ،سماجی علماء و شخصیات کی صدی سے مشہور ہے )کی برجستہ شخصیات آپ کے سامنے چهوٹی نظر آتی تهیں ۔

جس کام کو انجام دینے کے لئے وہ کهڑے ہوئے اور اس کواپنے ایمان، توکل اور تدبیر کے ذریعہ حاصل کیا ، وہ کام نہایت بڑا تعجب خیزاور ناممکن سا تها۔ ان کی نورانی اور ممتاز شخصیت ان کی سیاسی زندگی کے تمام ادوار میں درخشاں اور منحصر بہ فرد تهی [1]۔

امام خمینی (قدس سرہ) کی شخصیت اس قدر بزرگ تهی کہ انبیاء ، اولیاء اور معصومین (علیہم السلام) کے علاوہ دنیا او رتاریخ کے رہبروں میں کسی کو ان تمام پہلوؤں کے ساته تصور کرنا بہت مشکل ہے [2]۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] . حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کی صدسالہ جشن ولادت کی مناسبت پر آیة اللہ خامنہ ای کے پیغام سے اقتباس۔

 [2] . انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر دئیے گئے حضرت آیة اللہ خامنہ ای کے پیغام سے اقتباس

ای میل کریں