مسلمان کو فرقوں اور تعصب سے بالا تر ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے

مسلمان کو فرقوں اور تعصب سے بالا تر ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے

صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا: امام خمینی(ره) کے فرمان کے مطابق یوم القدسو یوم اللہ ہے اور اس یوم کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے طور پر منایا جائے۔

اسلامی تحریک خیبر پختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کو نسل ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں القدس سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سر زمین فلسطین پر صہیونی ریاست کے غیر قانونی اور ناجائز قبضہ اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عزم ظاہر کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو اکٹها ہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی چائیے۔ اسرائیل کی غزہ پر حالیہ بربریت نے اس بهیڑیا صفت رژیم کے حقیقی چہرے کو دنیا والوں پر آشکارا کر دیا ہے۔

مقررین نے کہا کچه مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے ایسے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کرنے میں مصروف ہیں، جنہیں عام انسان بهی قبول نہیں کر سکتا۔

اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علا مہ محمد رمضان توقیر نے کہا:

امام خمینی(ره) کے فرمان کے مطابق یوم القدس، یوم اللہ ہے اور اس یوم کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے طور پر منایا جائے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد محترم کے حکم کے مطابق پورے پاکستان کی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں بهی جمعۃ الوادع کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جس میں تمام مسلمانوں کو بلا تفریق شرکت کر نی چاہیے۔

پروگرام کے اختتام پر افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں نے ایک ہی دستر خوان پر روزہ افطار کیا۔

ای میل کریں