امام خمینی(رہ) کے خاندان پر مشتمل دو کتابوں کی رسم اجرا

امام خمینی(رہ) کے خاندان پر مشتمل دو کتابوں کی رسم اجرا

ان کتب کی تالیف کامقصد امام خمینی(رہ) کی زندگی میں آپ کے خاندان کے ان موثر افراد کی شخصیت کو بهی بیان کرنا تها جن کا امام کی زندگی میں کلیدی کردار رہا ہے

"خاندان امام خمینی رہ" اور "معتبر اسناد کی رو سے خاندان امام خمینی رہ" نامی دو کتابوں کی رسم اجرا آج بروز سنیچرایک سیمینار کے ضمن میں انجام پائی۔

مذکورہ سیمینار کا عنوان تها: "امام خمینی رہ کےثقافتی افکار کی ترویج" یہ رسم اجرا اور سیمینار یادگار امام خمینی رہ یعنی حجت الاسلام والمسلمین جناب سید حسن خمینی زید عزہ کی موجودگی میں قومی لائیبریری میں انجام پائی۔

ان کتب کی تالیف کا مقصد امام خمینی رہ کی زندگی میں آپ کے خاندان کے ان موثر افراد کی شخصیت کو بهی بیان کرنا تها جن کا امام کی زندگی میں کلیدی کردار رہا ہے۔

رسم اجرا کے موقع پر سید رضا صالحی، قومی کتابخانہ کے صدر؛ سید محمود دعائی روزنامہ اطلاعات کے مدیر، محمد علی انصاری، ڈاکٹر مقیمی، شہر خمین کے گورنر؛ سید مہدی ساداتی، شہر خمین کے چیف کمشنر اور حجت الاسلام والمسلمین آشتیانی کے علاوہ ڈاکٹر ناصر مہدوی بهی موجود رہے۔

منبع:  جماران

ای میل کریں