زاہدان کے اہلسنت امام جمعہ:تمام اسلامی فرقوں [خواہ  شیعہ ہوں یا سنی ]کے جان ومال پر حملہ حرام ہے

زاہدان کے اہلسنت امام جمعہ:تمام اسلامی فرقوں [خواہ شیعہ ہوں یا سنی ]کے جان ومال پر حملہ حرام ہے

مکی مسجد زاہدان کے امام جمعہ نے شہر سرباز کے دو باشندوں کی شہادت کے حادثہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا: تمام اسلامی فرقوں [خواہ شیعہ ہوں یا سنی ]کے جان ومال پر حملہ حرام ہے.

مولوی عبد الحمید اسماعیل زہی نے ایک میمورنڈم صادر کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعلان کچه یوں کیا:ایک بار پهر دشمنوں کی پالسی سے دهوکہ کهائے فتنہ گروں نے جنایت کا ارتکاب کرتے ہوئے ہمارے ہم وطن دو بهائیوں کو شہر راسک[سرباز]میں نہایت بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موت کے گهاٹ اتار دیا جس سے انہیں درجہ شہادت نصیب ہوا۔

اس میمورنڈم میں بیان ہوا:ایران میں موجود یا اس سے باہر رہنے والے دشمنوں کو کسی بهی صورت مسلمانوں ،قوموں اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی آپسی الفت ومحبت اور یکدلی وہمدلی ہرگز برداشت نہیں ہے۔دوسری طرف صدر مملکت کے سیستان و بلوچستان دورے کی کامیابی کو کم رنگ دکهانے کے لئے بعض وہ نا فہم افراد اس قسم کی جنایتوں کے مرتکب ہو جاتے ہیں جنہیں کامیابی کی جانب یہ بڑهتے قدم ہرگز نہیں بهاتے ہیں ۔

مولوی اسماعیل زہی نے مذکورہ میمورنڈم میں صراحتاً بیان کیا :میں اس جرم کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ تمام اسلامی فرقوں [چاہے شیعہ ہوں یا سنی ]پر تجاوز حرام ہے۔مجهے اپنے صوبہ کے شریف النفس افراد سے یہی توقع ہے کہ وہ  بیداری،ہوشیاری اور اتحاد و یکجہتی کے ساته عالمی استکبارنیز اسلام دشمن  طاقتوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں یکساں کر دیں گے۔

مسجد مکی کے امام جمعہ اور اہلسنت کے عالم مولوی زہی نے آخر میں صوبہ زاہدان کی عوام اور ان دو شہیدوں کے افراد خانوادہ کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہوئے خدا وند متعال سے ان کے رفیع درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا فرمائی۔

اسی طرح سیستان وبلوچستان کے سرگرم عمل ادارہ''جامعہ روحانیت اہلسنت ''نے بهی مذکورہ میمورنڈم سے مشابہ ایک دوسرے علیحدہ میمورنڈم میں استکباری طاقتوں کی نوکری کرنے والے جرائم پیشہ افراد کی مذمت کرتے ہوئےصوبہ کی عوام سے اتحاد و ہمدلی نیز ہوشیاری کی تلقین کے ساته دشمنوں کو ان کے ناپاک عزائم میں  کامیاب نہ ہونے دینے کی سفارش کی۔

موصولہ خبروں کے مطابق کچه مسلح ،شرپسند اور استکباری  طاقتوں کی نوکری کرنے والے افراد نے گذشتہ ماہ کے آخری دنوں میں سیستان وبلوچستان کے ایک استاد ،شہید جواد نوروزی کو اسکول جاتے وقت راسک شہر سے قریب واقع حیط نامی گائوں  میں شہادت کے درجہ پر فائز کر دیا۔

اسی طرح دو مسلح دہشتگرد گذشتہ ہفتہ جمعرات کو شہرسرباز کے نزدیک واقع  قومی محکمہ،اندراج احوال کے ملازم شہید محمد رضا صیادی کو خدمت کی انجام دہی کےدوران قتل کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔

شہر سرباز ، سیستان وبلوچستان کےمرکز زاہدان کے جنوبی سمت ۵۰۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔

شہید محمد رضا صیادی کا جنازہ بروز سنیچرسیستان و بلوچستان میں موجود  ولی فقیہ کے نمائندے ،علماء ،شہداء کے خانوادوں اور عوام کی موجودگی میں جامع مسجد سے زاہدان کے گلزار شہداء ،بہشت مصطفیٰ میں منتقل اور دفن ہوا.

ای میل کریں