مختصر سوانح حیات

امام خمینی رح ۲۰/جمادی الثانیہ بروز ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا (ستمبر ۱۹۹۲) ایک علمی اور باتقوی گهرانے میں پیدا ہوئے

توقیت امام(رہ)

ولادت: ـ  ـ  ـ  ۲۰  جمادی الثانی ۱۳۲۰ ھ، (۱۹۰۳ ء)

یتیمی: ـ  ـ  ـ    ذی الحجہ ۱۳۲۰ ھ،

محترمہ بانو ہاجرہ عمہ،  مربی اورسرپرست کی وفات: ـ  ـ  ـ  ۱۳۳۶ ھ،

بڑے بهائی آقا پسندیدہ کی شاگردی میں: ـ  ـ  ـ              ۱۳۳۸ ھ،

شہر اراک میں آقائے حائری کی شاگردی میں: ـ  ـ  ـ        ۱۳۳۹ ھ،

اراک سے قم آقائے حائری کے ہمراہ: ـ  ـ  ـ       ۱۳۴۰ ھ،

شادی بانو حاجیہ بتول کے ساته: ـ  ـ  ـ     ۱۳۴۸ ھ،

درجہ اجتہاد کا حصول اور آغاز تدریس: ـ  ـ  ـ       ۱۳۵۰ ھ،

مدرسہ فیضیہ میں درس اخلاق وعمل: ـ  ـ  ـ        ۱۳۵۵ھ تا ۱۳۸۰ ھ،

آیت اﷲ بروجردی کے مشیر خاص: ـ  ـ  ـ         ۱۳۵۵ ھ تا ۱۳۸۰ ھ،

دفاع اسلام اور مخالفت شاہی میں "کشف اسرار" کی تصنیف: ـ  ـ  ـ  ۱۳۶۱ ھ،

درس خارج فقہ واصول: ـ  ـ  ـ          ۱۳۶۴ ھ،

آیت اﷲ کاشانی کی قیادت میں ایرانی  عوام  کاقیام: ـ  ـ  ـ    ۱۳۷۱ ھ، (۱۹۵۳ء)

شاہی انقلاب سفید کی مخالفت: ـ  ـ  ـ      ۱۳۸۲ ھ، (۱۹۶۱ء)

شاہی پہلوی کے کمانڈوز کا مدرسہ فیضیہ پر حملہ: ـ  ـ  ـ        ۱۳۸۲ھ،

مجلس کے اسلامی ڈهانچے کا دفاع: ـ  ـ  ـ  ۱۳۸۳ھ،

مدرسہ فیضیہ میں عصر عاشورہ کی تاریخی تقریر: ـ  ـ  ـ        ۱۳۸۳ھ،

گرفتاری اور قید: ـ  ـ  ـ          ۱۱ محرم ۱۳۸۳ھ، (۱۹۶۳ء)

۱۵ خرداد کاناکام خونین انقلاب: ـ  ـ  ـ     ۱۲ محرم ۱۳۸۳ھ،

رہائی: ـ  ـ  ـ  ۱۳۸۴ھ،

غیرملکیوں کی خصوصی مراعات کے خلاف تاریخی یادگار تقریر: ـ  ـ  ـ         ۱۳۸۴ھ، (۱۹۶۴ء)

قم سے ترکی میں جلاوطنی: ـ  ـ  ـ           ۱۹۶۴ء

ترکی سے نجف اشرف (عراق) منتقلی: ـ  ـ  ـ      ۱۹۶۵ء

نجف اشرف میں بڑے فرزند مصطفیٰ خمینی کی شہادت: ـ  ـ  ـ          ۱۹۷۷ء

"روزنامہ اطلاعات" میں توہین آمیز مقالے کی اشاعت اور آغاز تحریک: ـ  ـ  ـ        ۱۹۷۸ء

عراق سے فرانس کو ہجرت: ـ  ـ  ـ       ۱۳۹۸ھ، (۱۹۷۸ء)

ہفتم شہریور کا قتل عام: ـ  ـ  ـ     ۱۹۷۸ء

فرار شاہ: ـ  ـ  ـ         جنوری ۱۹۷۹ء

۱۵ سال بعد ایران میں واپسی: ـ  ـ  ـ       یکم فروری ۱۹۷۹ء

انقلاب کی کامیابی: ـ  ـ  ـ         ۱۱ فروری ۱۹۷۹ء

امریکی سفارت خانہ کا محاصرہ اور معاشی بائیکاٹ: ـ  ـ  ـ       ۱۹۸۰ء

صحرائے طبس میں امریکی فوجی حملہ کی شکست: ـ  ـ  ـ       ۱۹۸۱ء

عراق ایران پر حملہ: ـ  ـ  ـ      ۱۹۸۱ء

آیت اﷲ ڈاکٹر بہشتی سمیت۷۲تن کی شہادت: ـ  ـ  ـ       ۱۹۸۲ء

صدر بنی صدر کا فرار: ـ  ـ  ـ       ۱۹۸۲ء

"ثقافتی انقلاب" نامی ادارہ کی تشکیل: ـ  ـ  ـ        ۱۹۸۳ء

دوسری اسلامی مجلس شورا کا انتخاب:        ـ  ـ  ـ          ۱۹۸۵ء

پیغام اسلام گرباچیوف کے نام: ـ  ـ  ـ     ۱۹۸۹ء

سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ: ـ  ـ  ـ     ۱۹۸۹ء

۳ جون ۱۹۸۹ء کو رات دس بجے اس روح ملکوتی نے عالم بالا کی طرف پرواز کی

اور

۴ جون ۱۹۸۹ء کو اس جگر خراش خبر کو نشر کیا گیا

فانا للہ وانا الیہ راجعون

...  ...  ...  ...  ...  ...

امام خمینی رح ۲۰/جمادی الثانیہ بروز ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا )ستمبر ۱۹۹۲( ایک علمی اور باتقوی ٰ گهرانے میں پیدا ہوئے ۔ آپ ۵/ مہینہ کے تهے کہ والد کے سایہ عاطفت سے محروم ہوگئے۔ آپ کے والد مظلوموں کی حمایت کے جرم میں مقامی اشرار کے ہاتهوں شہید ہوئے۔ امام خمینی نے مادر مہربان )ہاجر خاتون( کی آغوش ، پهوپهی صاحبہ خاتون اور ایک پرہیزگار دایہ )نند خاور( کی سرپرستی میں تربیت پائی اور ابتدائی تعلیم کے ساته ساته سواری، تیراندازی اور گولی چلانے کی تعلیم بهی حاصل کی۔
روح اللہ کی زندگی کا پہلا دور ( ۱۹۰۲ء سے ۱۹۲۱ءتک )
روح اللہ کے بچپن اور نوجوانی کا دور ایران کے اجتماعی اور سیاسی بحرانوں میں گزرا۔ آپ ابتدائے زندگی سے معاشرے کی مشکلات اور درد و رنج سے آشنا تهے اور اپنے تاثرات کو ڈرائینگ کی صورت میں خطوط ترسیم کرکے ظاہر فرماتے تهے۔ اور گهر اور اطرافیوں کے ساختہ و پرداختہ دفاعی پناہ گاہ اور حوادث و مسائل کی بهٹی میں تپ کر ایک مکمل مجاہد میں تبدیل ہوچکے تهے۔ اس دور کے بعض متاثر کن حوادث دوران طفولیت و نوجوانی کی آپ کی ڈرائینگ اور خوش نویسی کی مشقوں میں منعکس ہوئے ہیں اور دسترس میں ہیں جیسے مجلس پر بمباری کرنے کا واقعہ۔ منجملہ ایک شعری قطعہ ہے جو آپ کی دوران نو جوانی کی ڈائری میں محفوظ ہے جس میں "غیر ت اسلام کیا ہوئی اور قومی جوش و جذبہ کہاں ہے" کے عنوان سے ملت ایران سے خطاب ہے:
هان ای ایرانیان، ایران اندر بلاست مملکت داریوش دستخوش نیکولاست
آگاہ اے ایرانیوں، ایران بلا کا شکار ہے داریوش کی حکومت اتفاق سے اچهالا ہے
)کوثر، موسسہ تنظیم و نشر آثار امام، چاپ اول: ۱۹۹۳ء جلد اول ص۶۱۵(
اس نوشتہ کو روح اللہ کے دوران نوجوانی کے پهلے سیاسی بیانیہ کے عنوان سے یاد کیا جاسکتا ہے اور ملکی مسائل کے حوالے سے آپ کی ذہنی تشویش کو سمجها جاسکتا ہے ۔ روح اللہ بہادروں اور جنگجووں کی طرف اس قدر مائل تهے کہ جنگل تحریک میں میرزا کے وصف میں اشعار اور تقریر کے ذریعے لوگوں کو تحریک جنگل کی حمایت پر آمادہ کیا اور اس طرح سے اس تحریک کی حمایت میں عوامی مدد کا انتظام کیا اور آخرکار خود بنفس نفیس اس تحریک میں شامل ہونے کا مصمم ارادہ کیا۔ آپ نے موقع نکال کر جنگل کا سفر کیا اور میرزا کی پناہ گاہ کا نزدیک سے معائنہ کیا۔)روح اللہ الخمینی، سید علی قادری، موسسہ تنظیم و نشر آثار امام ، چاپ سوم، بہار ۲۰۰۴ء، ص۲۳۲۔۲۳۶(
روح اللہ کی تعلیم
روح اللہ نے زبردست استعداد سے بہر مند ہونے کی وجہ سے علوم کے مختلف شعبوں کو بسرعت طے کیا۔ فقہ و اصول و فلسفہ کے علاوہ عرفان کی بهی عالی ترین سطح میں خمین و اراک و قم کے برجستہ اساتذہ کے نزدیک تعلیم حاصل کی۔
روح اللہ نے اراک میں تحصیل کے دوران میں ۱۹/ برس کی عمر میں مشروطہ کے ایک رہبر آیۃ اللہ طباطبائی کی یاد اور ان کی تجلیل مقام کی مناسبت سے ہونے والے ایک سمینار میں اپنا پہلا خطابیہ بیان پڑها اور حاضرین سے داد وصول کی۔ یہ خطابیہ بیان حقیقت میں ایک سیاسی بیانیہ تها جو علمدار مشروطیت کی خدمات و زحمات کی قدر دانی کی خاطر حوزہ علمیہ اراک کی جانب سے ایک جوان طالب علم کی زبان سے پڑها گیا۔
امام خمینی اس حوالے سے اپنی ایک یاد کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مجه سے منبر پر جانے کو کہا گیا، میں نے بهی قبول کرلیا، اس رات کم سویا۔ اس وجہ سے نہیں کہ لوگوں سے روبرو ہونے کا خوف دامنگیر تها بلکہ یہ سوچ رہا تها کہ کل ایسے منبر پر جاوں گا جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق ہے۔ خدا سے مدد طلب کی کہ اول سے لے کر آخر تک کوئی ایسی بات نہ کہوں جس پر خود یقین نہ ہو اور خدا سے یہ طلب ایک عہد تها جو میں نے اپنے خدا سے کیا تها۔ میرا پہلا منبر طولانی ہوگیا۔ لیکن کوئی خستہ نہیں ہوا۔ کچه لوگوں نے داد و تحسین سے نوازا۔ جب دل سے پوچها تو معلوم ہوا داد و تحسین کی صدائیں اچهی لگ رہی تهیں، اسی وجہ سے دوسری اور تیسری دعوت رد کردی اور چار برس تک کسی بهی منبر پر قدم نہ رکها۔
)خمینی روح اللہ ، سید علی قادری، موسسہ تنظیم ونشر آثار امام، تیسرا ایڈیشن، بہار ۲۰۰۴ء، ص۲۶۰ کے بعد(
روح اللہ کی زندگی کا دوسرا دور) ۱۹۲۱ء سے ۱۹۴۱ء تک (
روح اللہ کی زندگی کا یہ دور قم کی ہجرت سے شروع ہوا اور رضا خان کی دین کو سیاست سے دور کرنے کی سیاست کے ہمراہ ۱۹۴۲ء تک محیط ہے۔ اس دور میں روح اللہ تحصیل و تدریس، تالیف کتاب اور نوراللہ اصفہانی و مدرس اور بعض دوسرے بزرگ اور برجستہ جنگجوعلماء سے آشنائی پیدا کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔ رضا خان کے اس اختتامی دور میں علماء کا مقصد حوزہ علمیہ قم کی حفاظت تها۔ اس دور میں اس اقدام کی اہمیت ۱۹۷۹ء میں حکومت اسلامی کی تاسیس سے کم نہ تهی۔
روح اللہ کی زندگی کا تیسرا دور)۱۹۴۲ء سے ۱۹۶۱ءتک(
امام کی زندگی کا یہ دور چالیس برس سے آغاز ہوتا ہے اور دو اہم حوادث سے ہمکنار ہے، ایک دوسری عالمی جنگ ، دوسرے ایران پر قبضہ۔
ایران سے رضا خان کا خروج اور محمد رضا کی سلطنت کا آغاز ۔ امام کی نظر میں اصلاحی قیام کے لئے یہ بہترین موقع تها۔ امام خمینی کی تمام کوششوں اور اقدامات کے باوجود یہ قیام ممکن نہ ہوا۔ امام جو اس دور میں ایک کامل اور جامع الشرائط عالم اور ایک ہوشیار رہبر ہیں اپنے علم اور اپنی سیاسی بصیرت سے رضا خان کے بیس سالہ دور کے تجربات کا بهر پور فائدہ اٹهاتے ہوئے ایک بیانیہ صادر فرماتے ہیں جس میں آپ اس امر کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ قیام کے لئے یہ بہترین موقع ہے کیونکہ آپ ایران اور دنیا کے حالات کا بخوبی علم رکهتے ہیں، اس بیانیہ میں آپ فرماتے ہیں: آج وہ دن ہے جب نسیم روحانیت چل رہی ہے اور اصلاحی قیام کے لئے بہترین دن ہے۔ اگر موقع ہاته سے نکل گیا اور خدا کے لئے قیام نہ کیا اور دینی رسومات کا بول بالا نہ کیا تو کل تم پر کچه اوباش وار اذل اور شہوت پرست افراد مسلط ہوں گے اور اپنے باطل اغراض و مقاصد کے لئے تمہارے آئین و شرف سے کهلواڑ کریں گے۔ )صحیفہ امام، ج۱، ص۲۱(
روح اللہ کی زندگی کا چوتها دور)۱۹۶۱ء سے ۱۹۸۹ء تک(
اس دور کا آغازدو ناگوار حادثات سے ہوتا ہے ایک آیۃ اللہ بروجردی کی رحلت )۳۰/مارچ ۱۹۶۱ء (جس کو عالم اسلام کے لئے ایک عظیم سانحہ اور دشمنان ایران و اسلام کے لئے رکاوٹوں کے خاتمہ سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ دوسرے آیۃ اللہ کاشانی استعمار برتانیا سے نبردآزما بہادر کی رحلت کہ ایک دن ان کے نام سے ایران و اسلام کے دشمنوں کے جسم پر لرزہ طاری ہوجاتا تها۔ امور مملکت پر امریکہ کے تسلط سے امریکی اصلاحات کے نفاذ کے لئے شاہ پر دباؤ بڑهتاگیا اور اصلاحات ارضی اور صوبائی انجمنوں کے لائحہ عمل کی صورت میں رونما ہوا جو ظاہر میں عوام فریب تها لیکن حقیقت اور باطن میں ایک منحوس اتحاد کی خبر دے رہا تها ور امریکہ و اسرائیل اور ان کے عوامل کے تسلط کی مملکت کے تمام امور پر راہیں ہموار کررہا تها۔ اس وقت امام نے امریکی اصلاحات کا ڈٹ کر مقابلہ اور شاہ نے اس کی تلافی کے لئے ۱۹۶۳ء میں امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی شہادت کے دن مدرسہ فیضیہ پر حملہ کردیا۔ اس حادثہ میں کچه طلاب اور علماء شہید اور مجروح ہوئے امام نے حادثہ فیضیہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک پیغام میں اس راز سے پردہ اٹهایا۔
" میں مصمم ہوں کہ خاموش نہ بیٹهوں جب تک کہ فاسد حکومت کا قلع قمع نہ کردوں۔" امام نے ۳/جون ۱۹۶۳ء کو مدرسہ فیضیہ میں ایک تاریخی تقریر کی اور شاہ نے امام کی آواز کو دبادینے کا حکم صادر کیا۔
۴/جون ۱۹۶۳ء کو شام کے وقت امام کو گرفتار کرکے زندان قصر منتقل کردیا گیا۔ ۵/جون کو امام کی گرفتاری کی خبر تہران اور دوسرے شہروں میں جنگل کی آگ کی طرح پهیل گئی اور لوگ سڑکوں پر ابل پڑے اور "یا موت یا خمینی" کا نعرہ لگاتے ہوئے قصر شاہ کی کی طرف روانہ ہوئے اور قیام کو شدت کے ساته کچل دیا گیا اور کشت و کشتار پر تمام ہوا۔ پانچ جون کا قیام رہبر انقلاب کی ترکیہ اور اس کے بعد عراق جلاوطنی پر علی الظاہر سست پڑگیا۔ امام کے بڑے صاحبزادے مصطفی کی ۱۹۷۸ء میں رمز آمیز شہادت نے اس قیام کے پیکر میں تازہ روح پهونک دی۔
۷/جنوری ۱۹۷۸ء میں روزنامہ اطلاعات میں امام اور روحانیت کے بارے میں ایک توہین آمیز مقالہ شائع ہوا جس سے مذہبی حلقوں میں شدید اعتراض کی لہر دوڑ گئی اور یہ لہر ۹/جنوری ۱۹۷۸ء کے قیام کا موجب ہوئی۔ ۱۰/جنوری کو قم میں شہید ہونے والے شہداء کے چہلم کا پروگرام تبریز، اصفہان، یزد، شیراز اور دوسرے شہروں میں پیام کی صورت میں جاری رہا اور ۸/ستمبر ۱۹۷۹ء کے قتل و کشتار پر تمام ہوا اور یہ سلسلہ شاہ کے ایران سے فرار اور امام کی وطن واپسی تک چلتا رہا۔ ایرانی عوام نے اپنے بے سابقہ استقبال کے ضمن میں بہشت زہرا میں اما م کی تاریخ تقریر سنی اور ۲۱/بہمن ۱۹۷۹ء کو نظامی حکومت کو لغو کرنے کے حوالے سے آپ کے سرنوشت ساز حکم کو دل و جان سے تسلیم کیا۔ بہادر اور شجاع ملت نے امام کے حکم سے شاہ کی فوج کے حملے کو روکنے کے لئے شہر کے حساس علاقوں میں اپنی بے مثال استقامت و فداکاری کا نمونہ پیش کیا اور بغاوت کرنے والوں کے منصوبہ کو نقش بر آب کردیا اور ان کو کسی طرح کی کوئی مہلت نہ دی اور سرانجام ۵/جون کے قیام کی کامیابی ۱۱/فروری ۱۹۷۹ء کو سننے کو ملی۔
۱۱/فروری کی صبح سے لے کر ۳/جون ۱۹۹۰ء تک بے شمار سنگین حوادث رونما ہوئے اور ان تمام حادثات کا محور امریکاکی مخاصمانہ کارروائیاں رہیں اور تمام مغربی ممالک نے اس میں اس کا ساته دیا اور سب نے مل کر ایران میں داہنے اور بائیں بازو کی مختلف پارٹیوں کی مدد سے اسلامی انقلاب کا مقابلہ کیا لیکن سب کو منه کی کهانی پڑی۔ ان حادثات کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ جس کو چند سطروں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے صرف ایک حملے میں کہاجاسکتا ہے کہ ان حوادث میں سے ہر ایک تنہا انقلاب کے رخ کو موڑ سکتا تها اور انقلاب کو شکست سے دوچار کرسکتا تها۔ لیکن الطاف و عنایات خداوندی، امام کی ذہانت اور ملت ایران کی وفاداری اور آگاہی نے ان کے تمام منصوبوں اور سازشوں کو اس طرح نقش برآب کیا کہ جب ملت ایران گیارہ برس سختیاں اور مشکلات برداشت کرنے کے بعد اپنے عظیم الشان رہبر کے پیکر مطہر کو وداع کہنے کے لئے آئی تهی تو اس کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ تهی جو تعداد آپ کے ایران واپسی کے موقع پر تهی۔ لوگوں کا عشق اور ان کی استقامت عمیق تر اور امام اور انقلاب کی راہ پر چلنے کے لئے ان کا عزم و ارادہ پختہ تر اور تمام سازشوں اور حوادث کے باوجود ان کا نظام ہر زمانے سے زیادہ پرثبات اور مستحکم تر تها۔ آپ کی روح شاد ہو اور آپ کی راہ پر چلنے والوں کی کثرت ہو۔

ای میل کریں