۲۰ جمادی الثانی ۱۳۲۰ ھ؛ق مطابق ۲۴ ستمبر ۱۹۰۲ء کو ضلع خمین، صوبہ مرکزی کے علم اور ہجرت و جہاد کے جذبوں سے سرشار ایک گهرانے میں زہرائے مرضیہ سلام اللہ علیہا کی اولاد میں سے سید روح اللہ موسوی خمینی نے عالم طبیعت میں قدم رکها۔
آپ ایسے آباء و اجداد کے صفات کے وارث تهے جو نسل در نسل عوام کی ہدایت اور معارف الٰہیہ کے حصول میں کوشاں رہے تهے۔
امام خمینی کے والد گرامی مرحوم آیت اللہ سید مصطفی موسوی ؒ آیت اللہ العظمی میرزائے شیرازی ؒ کے ہم عصر تهے جو نجف اشرف میں کئی سال تک اسلامی علوم حاصل کرکے درجہ اجتہاد پر فائز ہونے کے بعد ایران واپس آئے اور خمین میں عوامی توجہ کا مرکز بن کر دینی امور میں ان کی رہنمائی کے تحت، فرائض انجام دینے لگے۔