ہمیشہ اپنے جوتوں کو رومال سے صاف کرتے تهے

ہمیشہ اپنے جوتوں کو رومال سے صاف کرتے تهے

صحن میں ایک آئینہ نصب تها اس کے سامنے جاتے اور اپنی داڑهی میں کنگهی کرتے تهے، عطر لگاتے تهے۔

امام نجف میں جب حرم جانا چاہتے تهے جیسا کہ امام کی اہلیہ محترمہ بیان کرتی ہیں، ہمیشہ اپنے جوتوں کو رومال سے صاف کرتے تهے۔ صحن میں ایک آئینہ نصب تها اس کے سامنے جاتے اور اپنی داڑهی میں کنگهی کرتے تهے، عطر لگاتے تهے اور گهر سے باہر جاتے تهے۔ آپ مستحبات کو بهی ترک نہ فرماتے تهے۔ اور ہمیشہ ہمیں اس بات کی تاکید فرماتے تهے۔ بعض اوقات دن میں دومرتبہ آپ کے گهر جاتے تهے لیکن اگر آپ کے گهر جانا چاہتے تهے تو ایسا نہ تها کہ سڑک یا گلی سے سیدهے آپ کے گهر چلے جائیں کیونکہ سوچتے تهے کہ اگر آپ ہمیں اس حالت میں دیکهیں گے تو کہیں گے کہ اس طرح چلے آئے ہو۔ کیونکہ غیر منظم ہو۔ ہمیشہ مرتب و منظم رہا کرو۔ لہذا ہم ہمیشہ کوشش کرتے تهے کہ منظم رہیں تاکہ جب آپ کی خدمت میں پہونچیں تو مناسب حالت میں رہیں۔

(زہرا اشراقی، سیرت امام خمینیؒ سے ماخوذ، ج۲، ص ۱۵۶)

ای میل کریں