امام خمینی(رح)

ایرانی قوم کا کوئی خوف نہیں، آزادی انسان کا بنیادی حق ہے

ایرانی قوم کا کوئی خوف نہیں، آزادی انسان کا بنیادی حق ہے

امام خمینی پورٹل کی اردو سایٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینیؒ نے ایک تاریخی خطاب میں فرمایا کہ جب ایک پوری ملت کسی مقصد پر متفق ہو جائے، تو نہ فوجی حکومت، اور نہ ہی حکومتی پروپیگنڈا اس کے راستے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ ایرانی قوم ایک طوفانی سیلاب کی طرح اٹھ کھڑی ہوئی ہے تاکہ نظامِ فاسدِ پهلوی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے، اور یہ مقصد ضرور حاصل ہوگا۔

امام خمینیؒ نے کہا کہ ایرانی عوام کسی سپر پاور، جیسے امریکہ یا سوویت یونین، سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ وہ اپنی جائز اور قانونی آزادی کے لیے اٹھے ہیں۔ انہوں نے فرمایا:ملت کا مطالبہ واضح ہے؛ وہ کہتی ہے کہ یہ شخص (شاه) ہمارے خلاف خیانت کا مرتکب ہوا ہے۔ ہم پچاس برس ظلم، اختناق اور غلامی میں بسر کر چکے ہیں، اب ہم آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ آزادی انسان کا پہلا اور بنیادی حق ہے۔ ہر شخص کو اپنے عقائد، اعمال اور اپنے ملک میں آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

امام خمینیؒ نے پهلوی خاندان کے پچاس سالہ اقتدار کو جنایت و ظلم کا دور" قرار دیا اور کہا کہ اس دوران امریکی و اسرائیلی مداخلت کے ساتھ ایران کو جبر و خوف کی آماجگاہ بنایا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نہ مطبوعات آزاد تھیں، نہ منبر کے خطباء کو سچ بولنے کی اجازت تھی، اور نہ ہی علمائے دین، بازاری طبقہ یا سیاسی کارکن اپنی رائے کا اظہار کر سکتے تھے۔

امام خمینیؒ نے مزید فرمایا کہ قیدیوں پر بھیانک مظالم ڈھائے گئے:زندانوں میں لوگوں کو آری سے کاٹا جاتا، جسموں کو جلایا جاتا، زیرِ جسم برتن رکھ کر انہیں تپایا جاتا۔ یہ سب ظلم و ستم کی وہ داستانیں ہیں جو پهلوی دور کی حقیقت کو بے نقاب کرتی ہیں۔

ان کے مطابق، ملت ایران نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس ظلم و جبر کے نظام کو ختم کر کے آزادی، عدالت اور اسلامی حکومت کی بنیاد رکھے گی۔

ای میل کریں