امام خمینی(رح)

مشکلات امت مسلمہ باہمی اتحاد سے حل ہوسکتی ہیں

امام خمینی پورٹل کی رہورٹ کے مطابق بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے ایک پیغام میں فلسطینی رہنما ابوعمار اور دیگر مجاہدین کو صبر، استقامت اور وحدت کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش بیشتر مسائل کی جڑ دو بڑی مشکلات ہیں: پہلی یہ کہ اسلامی ممالک کی حکومتوں کے درمیان اختلافات ہیں۔

مشکلات امت مسلمہ باہمی اتحاد سے حل ہوسکتی ہیں

امام خمینی پورٹل کی رہورٹ کے مطابق بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے ایک پیغام میں فلسطینی رہنما ابوعمار اور دیگر مجاہدین کو صبر، استقامت اور وحدت کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش بیشتر مسائل کی جڑ دو بڑی مشکلات ہیں: پہلی یہ کہ اسلامی ممالک کی حکومتوں کے درمیان اختلافات ہیں اور دوسری یہ کہ اکثر حکومتوں نے اپنی ملتوں سے ایسا رویہ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے عوام ان کی پشت پناہی نہیں کرتے۔

امام خمینیؒ نے کہا کہ ’’مسلمانوں کو یدِ واحدہ بن کر ظلم کے مقابلے میں کھڑا ہونا چاہیے۔ ہمارے مسائل اور آپ کے مسائل مشترک ہیں۔ اگر ملتیں اپنی حکومتوں کا ساتھ دیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں پر غالب نہیں آسکتی۔

انہوں نے فلسطین اور لبنان کے عوام کے صبر و استقامت کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ ’’اللہ تعالیٰ فلسطین کے مسئلے کو ایسے انداز میں حل فرمائے کہ اس میں پوری امت مسلمہ کا فائدہ ہو۔

امام خمینیؒ نے واضح کیا کہ ایران میں اسلامی حکومت کو اس لیے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے کہ وہ ملت پر ظلم نہیں کرتی، اس کے برعکس سابق طاغوتی حکومت جب کسی مشکل میں پھنس جاتی تو عوام یا تو بے پروا رہتے یا مشکلات میں مزید اضافہ کرتے۔

انہوں نے اسلامی حکومتوں کو نصیحت کی کہ ملتوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنائیں تاکہ مسائل کا حل آسان ہو سکے اور امت مسلمہ دشمنوں کے چنگل سے نجات حاصل کر سکے۔

ای میل کریں