لبنانی عوام امریکی فریب سے ہوشیار رہیں، حزب اللہ کو خلع سلاح نہ ہونے دیں

لبنانی عوام امریکی فریب سے ہوشیار رہیں، حزب اللہ کو خلع سلاح نہ ہونے دیں

امام جمعہ قم اور سربراہ حوزہ‌ علمیہ ایران، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ آج لبنان کی حکومت پر پوری امت اسلامیہ کی نظر ہے، اور اسے چاہیے کہ امریکہ کے فریب میں نہ آئے اور حزب اللہ کا ہتھیار اس سے نہ لے، حزب اللہ ہی نے لبنان کو آزاد کرایا ہے، اور اگر یہ ہتھیار چھین لیا گیا تو لبنان شام اور لیبیا جیسا حال دیکھے گا۔

آیت اللہ اعرافی نے خطبہ اول میں فرمایا کہ تقویٰ وہ حفاظتی سپر ہے جو انسان کو اندرونی اور بیرونی شیطانی حملوں سے محفوظ رکھتا ہے اور یہ انسان کو بلندی سعادت، نجات اور آزادی کی طرف لے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لغوی طور پر زیارت کا مطلب کسی سے ملاقات کے لیے جانا ہے، مگر اسلام اور شیعہ عقیدے میں یہ ایک وسیع، منظم اور گہرے مفہوم کا حامل ہے۔

امام جمعہ قم نے فرمایا کہ زیارت کا مطلب معصومین علیہم السلام اور پیغمبروں کے ساتھ براہ راست رابطہ اور گفتگو ہے، چاہے وہ زندہ ہوں یا وفات پا چکے ہوں، کیونکہ ان کا وجود بعد از موت بھی زندہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ تصور زیارت کو ایک مکمل اور جامع فلسفہ عطا کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیارت کی یہ فکر قرآن، حدیث اور صالحین کی سنت سے وابستہ ہے، جبکہ کچھ منحرف افراد جیسے ابن تیمیہ اس سے ہٹ کر فہم رکھتے ہیں جو رفتہ رفتہ کمزور ہو رہا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ شیعہ و سنی دونوں نے روایت کیا ہے: "مَنْ حَجَّ وَ لَمْ یَزُرْنِی فَقَدْ جَفَانِی" یعنی جو شخص حج کرے اور مجھے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زیارت نہ کرے اس نے مجھ پر ظلم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیارت صرف مرقد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا انسان کامل کی زیارت تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک معرفتی، قلبی و عاطفی رشتہ ہے جو انسان کو معصوم اور ان کے نظریات کے گرد مرکوز کرتا ہے۔ زیارت ایک سماجی اور سیاسی عمل ہے جو فرمان برداری اور اطاعت کا اعلان بھی ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے زیارت کے معرفتی، عاطفی اور عملی اطاعت کے پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ زیارت کے موضوع پر 300 سے زائد کتابیں لکھی گئی ہیں۔

آخر میں امام جمعہ قم نے کہا کہ زیارت امام حسین علیہ السلام زیارتوں کی معراج ہے۔ کتاب کامل الزیارات کے سو بابوں میں سے تقریباً 80 باب امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے متعلق ہیں۔ ایران کی قوم اس بات پر فخر کرے کہ وہ عزائے حسینی اور زیارت کے پرچم کو بلند رکھے ہوئے ہے۔

ای میل کریں