وقت کی اہمیت اور نظ٘م
امام خمینیؒ کی زندگی کا ہر لمحہ علم، عبادت اور مقصدیت سے بھرا ہوا تھا۔ وہ وقت کے سب سے بڑے قدردان تھے، اور کبھی بھی اسے ضائع ہونے نہیں دیتے تھے۔ ان کے نواسے حجت الاسلام والمسلمین مسیح بروجردی نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا: ہم نے کئی بار دیکھا کہ جب دسترخوان بچھنے میں چند لمحے باقی ہوتے، یعنی وہ وقت جو عام طور پر فضول گفتگو یا انتظار میں گزرتا ہے، امامؒ اسے قرآن کریم کی تلاوت یا مطالعہ میں صرف کرتے۔
وہ مزید ایک خاص لمحہ یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں ایک بار میں کسی کام سے خدمت میں حاضر تھا، بات مکمل ہونے پر امام نے گھڑی دیکھی اور مجھ سے پوچھا: 'کیا تم ایک منٹ کی کہانی سنا سکتے ہو؟' میں نے سوچنا شروع کیا ہی تھا کہ ایک منٹ گزر گیا اور امام نے فوراً ریڈیو آن کر دیا۔ اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ وہ صرف ایک منٹ کی فرصت بھی ضائع نہیں ہونے دینا چاہتے تھے، کیونکہ وہ خبری خلاصہ سننے کے وقت کے پابند تھے۔یہ واقعہ امام خمینیؒ کی شخصیت میں نظم، وقت شناسی اور مقصدیت کی گہرائی کو واضح کرتا ہے، اور ہم سب کے لیے ایک سبق ہے کہ وقت کا صحیح استعمال ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے۔