نوفل لوشاتو میں امام خمینی کی عزاداری
اسلامی انقلاب کے رہنما امام خمینیؒ، جلاوطنی کے عالم میں بھی نہ صرف عوامی تحریک کی قیادت کر رہے تھے بلکہ ذکر و عبادت سے کبھی غافل نہ ہوتے۔ مرحوم حجت الاسلام والمسلمین اسماعیل فردوسی پور نے محرم کی پہلی شب کا ایک پراثر واقعہ یوں بیان کیا: محرم کا پہلا دن تھا، جب ایران میں عوام نے پشت باموں پر تکبیر کے نعرے بلند کرنا شروع کیے تھے۔ اسی رات ایک شخص نے تہران سے فون کیا اور کہا کہ میں فون کھڑکی کے پاس رکھتا ہوں تاکہ آپ ان نعروں کی آواز سن سکیں جو فضا میں گولیوں کی آوازوں کے ساتھ گونج رہی ہے۔ ہم نے وہ آواز ریکارڈ کی اور امام کی خدمت میں لے گئے۔
اس وقت امام خمینیؒ اپنے کمرے میں کھڑے ہوئے ہاتھ میں تسبیح لیے زیارت عاشورا پڑھ رہے تھے۔ یہ وہ لمحہ تھا جب ہم ماہ محرم کے خاص روحانی ماحول سے غافل تھے، لیکن امام ایک ایسے دیار میں زیارت عاشورا پڑھ رہے تھے جہاں شاید یہ پہلی بار پڑھا جا رہا تھا۔