امام خمینی (رح) کا راستہ صحیح ہے۔ اس دعوت کو جو بات ثابت کرتی ہے ایک یہ ہے کہ مغرب امام خمینی (رح) اور آپ کے افکار و نظریات کی مخالفت کرتا ہے اور یہی مخالفت امام کے راستہ کی صحت کا ثبوت ہے۔ اس وقت مغربی ممالک امام خمینی (رح) کے افکار کے عام ہونے سے خوفزده ہیں اور مغربی ممالک کی کوشش یہ ہے کہ اسلام کی شکل بگاڑدیں۔ لہذا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ حقیقی اسلام کی شناخت کرکے اس کی حفاظت کریں۔