امام خمینی

امریکہ نے ہمیشہ ایرانی قوم کے خلاف سازشیں کی ہیں:امام خمینی

امریکہ نے ہمیشہ ایرانی قوم کے خلاف سازشیں کی ہیں:امام خمینی

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رہ نے اپنےایک بیان اسلامی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ میرا کہنا یہ ہے کہ اس تحریک کی ایک برکت یہ تھی کہ اس نے ہمیں اکٹھا کیا۔ ہم ایک دوسرے سے اتنے دور تھے کہ ایک ساتھ بیٹھ کر ایک دوسرے کو اپنے مسائل بتانے کے لیے کبھی تیار نہیں تھے۔ یونیورسٹی الگ تھی اور حوزہ الگ تھا اگر سب ایک ساتھ ہوتےتو آج ہمیں کو ئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور اگر یہ تحریک نہ ہوتی تو یونیورسٹی میں ہمارے خلاف مظاہرہ کرتے اور مدرسوں میں ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہوتے یہ سب ہمیں اکٹھے ہونے اور ایک دوسرے کو سمجھنے سے روکنے کا ایک حسابی منصوبہ تھا۔ ایران کی صورتحال اب پہلے سے زیادہ حساس ہے۔ یعنی وہ سائنسی طور پر ماضی میں ایک ہی بات کو سمجھ چکے تھے کہ اگر یہ ایک ساتھ مل جائیں تو ہمیں نقصان ہو گا۔ اب انہوں نے اس معاملے کو سمجھ لیا اور اب اس طاقت کو سمجھ چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کی طاقت ان کے اتحاد میں ہی ہے ان کا اتحاد ہی  ان کی سب سے بڑی طاقت ہے وہ اس طاقت کو ختم کرنے یا کمزور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار جب ہم پیرس میں تھے ہمارے دشمن امریکہ سے مختلف شکل و صورت میں آتے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی ہمدرد بن کر ظاہر ہوتے تھے اور کبھی منصف بن کر فیصلہ کرنے آتے تھے لیکن ان کا مقصط ایرانی قوم کے اتحاد کو کمزور کرنا تھا جس مین وہ کبھی کامیاب نہیں ہوئے۔


ای میل کریں