امام خمینی

امریکہ ہمیشہ ظالموں کی حمایت کرتا ہے:امام خمینی(رہ)

امریکہ ہمیشہ ظالموں کی حمایت کرتا ہے:امام خمینی(رہ)

اب جب کہ امریکہ کو شاہ کی بوسیدگی سمجھ آ گئی ہے اب اس نے دوسرے راستے اختیار کیے ہیں۔ اب تک وہ شاہ کی حمایت کر رہا تھا اور اب وہ اس کی حمایت کرنے کے علاوہ اس کو ساتھ لے جار تربیت کرنا چاہتے ہیں اور اسے زیادہ طاقتور اور ظالم بنا کر ہماری اس مظلوم قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں امریکہ نے ہمیشہ مظلوموں کے مقابلے ظالموں کا ساتھ دیا ہے کیوں کہ وہ خود ظلم پسند ہے اور اب امریکا اس حکومت کی حمایت کر رہا ہے جس کو شاہ نے اس قوم پر مسلط کیا ہے۔

امام خمینی پورٹال کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی نے اپنے بیان میں کہا کہ اب جب کہ امریکہ کو شاہ کی بوسیدگی سمجھ آ گئی ہے اب اس نے دوسرے راستے اختیار کیے ہیں۔ اب تک وہ شاہ کی حمایت کر رہا تھا اور اب وہ اس کی حمایت کرنے کے علاوہ اس کو ساتھ لے جار تربیت کرنا چاہتے ہیں اور اسے زیادہ طاقتور اور ظالم بنا کر ہماری اس مظلوم قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں امریکہ نے ہمیشہ مظلوموں کے مقابلے ظالموں کا ساتھ دیا ہے کیوں کہ وہ خود ظلم پسند ہے اور اب امریکا اس حکومت کی حمایت کر رہا ہے جس کو شاہ نے اس قوم پر مسلط کیا ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے کہا ہم نے پہلے بھی کہا تھا - اور اب بھی کہتے ہیں  کہ اس حکومت کا تعین شاہ نے کیا ہے، اور جو ریفرنڈم ہوا ہے اس کے مطابق، شاہ قانونی نہیں ہے اور غاصب اور باغی ہے۔ اور اس کی طرف سے مقرر کردہ حکومت قانونی نہیں ہے۔ اور قوم کو ان وکلاء کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہے اور نہ ہی ان کا تقرر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو جائز قرار دینے کا ان کا یہ منصوبہ ایرانی عوام کے سامنے نہیں چل پائے گا اور ایران کی عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے اور ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ سابقہ حکومتوں کی طرح اس حکومت کے خلاف اٹھیں اور مظاہرے کریں اور اس حکومت کا تختہ الٹ دیں۔ جو لوگ فوجی حکومت کے سامنے کھڑے ہو کر فوج کا مقابلہ کر رہے تھے وہ اب اس حکومت کے سامنے خاموش نہیںرہیں گے یہ حکومت غیر قانونی ہے ہم اس کو تسلیم نہیں کر سکتے۔

اس حکومت نے جو وعدے کیے تھے وہی وعدے پچھلی حکومتوں نے کیے تھے۔پچھلی حکومت نے بہت سے وعدے کیے تھے۔ اس نے امن کا وعدہ کیا تھا اور اس امن کو بندوقوں اور مشین گنوں سے قائم کرنا چاہا تھا.

ای میل کریں