امام خمینی(رح)

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی منزلت اور مقام

رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ حضرت زہرا س تمام انسانوں کے نمونہ عمل ہیں

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی منزلت اور مقام 

حضرت سلام اللہ علیھا کی ولادت ایسے ماحول میں ہوئی جب عورت کو انسان نہیں سمجھا جاتا تھا اور مختلف جاہل قبائل کے نزدیک  اس کا وجود اس کے خاندان کے لیے رسوائی کا باعث بنتا تھا  ایسے بگڑے اور خوفناک ماحول میں پیغمبر اسلام نے ایک عورت کا ہاتھ پکڑ کر اسے جاہلانہ عادات کی دلدل سے بچایا اور ان کی ولادت سے سب نے یہ بات سمجھی کہ معاشرے میں عورت کی ایک خاص عظمت ہے اگر مردوں سے افضل نہیں تو کمتر بھی نہیں ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ حضرت زہرا س تمام انسانوں کے نمونہ عمل تھیں انہوں نے فرمایا کہ وہ ایک ایسی خاتون جو نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لئے بھی  نمونہ عمل تھیں وہ تمام انسانیت کے لئے بہترین مثال تھیں۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حضرت سلام اللہ علیھا کی ولادت ایسے ماحول میں ہوئی جب عورت کو انسان نہیں سمجھا جاتا تھا اور مختلف جاہل قبائل کے نزدیک  اس کا وجود اس کے خاندان کے لیے رسوائی کا باعث بنتا تھا  ایسے بگڑے اور خوفناک ماحول میں پیغمبر اسلام نے ایک عورت کا ہاتھ پکڑ کر اسے جاہلانہ عادات کی دلدل سے بچایا اور ان کی ولادت سے سب نے یہ بات سمجھی کہ معاشرے میں عورت کی ایک خاص عظمت ہے اگر مردوں سے افضل نہیں تو کمتر بھی نہیں ہے۔

جب خدا نے انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اس نے فرشتوں سے کہا: "میں زمین پر اپنا خلیفہ بنانا چاہتا ہوں تو فرشتوں نے اعترض کیا کہ تم ایسے کو بنانا چاہتے ہو جو زمین پر فساد اور خونریزی کرے گا۔

لیکن اللہ تعالیٰ نے انسان کی حقیقت اور اللہ کے خلیفہ کا مقام دکھا کر فرشتوں کو یہ باور کرایا کہ یہ مخلوق پچھلی مخلوقات سے مختلف ہے۔ یہ مخلوق خدا کی خلیفہ، خدا کی امانت اور خدا کی عزت ہے۔

ان میں سے ایک وجود کی وجہ سے خدا نے فرشتوں کے سامنے فخر کیا اور فرمایا: میری کنیز فاطمہ کو دیکھو کہ وہ کس طرح میرے سامنے کھڑی ہے اور میرے خوف سے اس کا جسم کانپ رہا ہے اور وہ پوری توجہ کے ساتھ میری عبادت کر رہی ہے۔ 

امام راحل صدیقہ کبری کی اس عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا اگرچہ حضرت فاطمہ کے پاس نبوت اور امامت جیسے عہدے نہیں تھے لیکن وہ تمام روحانی عہدے حاصل کر چکی تھیں جو ہر انسان کے لئے ممکن تھے۔

ای میل کریں