امام خمینی صرف مسلمانوں کہ نہیں بلکہ تمام مظلوموں کے مسیحا تھے:ڈاکٹر افتخار جعفری

امام خمینی صرف مسلمانوں کہ نہیں بلکہ تمام مظلوموں کے مسیحا تھے:ڈاکٹر افتخار جعفری

امام خمینی صعف مسلمانوں کہ نہیں بلکہ تمام مظلوموں کے مسیحا تھے:ڈاکٹر افتخار جعفری

امام خمینی رح کی شخصیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے لیکن آپ کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ تھا جو آپ نے اسلامی انقلاب لایا جس کی وجہ سے آج پوری دنیا کے مظلوم آپ کو اپنا راہنما مانتے ہیں

ڈاکٹر سید افتخار حسین جعفری صاحب کا تعلق ہندوستان کی ریاست جموں و کمشیر کے ضلع پونچھ سے ہے آپ نے ابتدائی دینی تعلیم  اپنے علاقے میں حاصل کی اور اس کے بعد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کی اس کے بعد آپ نے علاقے کے مختلف علاقوں ڈاکٹر کی حیثیت خدمات انجام دیں ساتھ ہی ساتھ شیعہ فیڈریشن میں جنرل سیکریٹری دینی امور میں قوم کی خدمت کی اور اس وقت بھی آپ انجمن جعفریہ سرنکوٹ کے چیف آئرگنائزر کی حیثیت قوم کی خدمت کر رہے ہیں جب کے آپ علاقے میں تنیظم المکاتب کے بہترین مدد گار بھِی ہیں۔

امام خمینی کی برسی کے موقع پر امام خمینی پورٹال کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح کی شخصیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے لیکن آپ کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ تھا جو آپ نے اسلامی انقلاب لایا جس کی وجہ سے آج پوری دنیا کے مظلوم آپ کو اپنا راہنما مانتے ہیں اس کے علاوہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت سی کتابوں میں پڑھا ہے آپ نے زندگی کے ہر گوشہ کے حوالے سے کام کیا ہے،میں یہاں پر عراق کی طرف سے اسلامی جمہوری ایران پر ہونے والے حملہ میں اسلامی جمہوریہ کی جیت پر یہی کہوں گا کہ یہ جیت بھی امام خمینی(رہ) کے افکار کا نتیجہ ہے امام (رہ) نے اپنی سیاسی بصیرت سے اس جنگ کا رخ بدل دیا آپ نے ہمیشہ جنگ میں لڑنے والوں جوانوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ شہداء کی عظمت اور مقام کو بھی نوجوانوں کے سامنے واضح کیا میں نے پڑھا ہے کہ امام خمینی(رہ) شہداء کے مقام اور منزلت کے بارے میں فرماتے ہیں ان کا مقام اتنا بلند ہے جس پر ہمیں رشک ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کے میں پہلے ہی چکا ہوں کے امام خمینی(رح) نے اسلامی انقلاب ہر حملہ سے بچایا ہے اور اگر ایران میں امام خمینی(رح) کا وجود مبارک نہ ہوتا تو یہ اسلامی انقلاب ناممکن تھا اور آج بھی ایران میں اسی طرح ظلم و ستم ہوتا رہاتا جس طرح اسلامی انقلاب اسلامی سے پہلے جہاں امام (رہ) نے ایران اور ایرانی قوم کو اسلامی انقلاب کے ذریعے بچایا ہے وہیں اپنی سیاسی بصیرت اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوے اسلامی انقلاب کو دنیا کی وپر طاقتوں سے بچایا اور آٹھ سال تک میدان جنگ میں دنیا کی سب سے بڑی طاقتوں کا سامنا کر کے جیت حاصل کی۔

انجمن جعفریہ سرنکوٹ مہنڈر کے سابق جنرل سکریٹری نے کہا کہ امام خمینی رح نے اس تحریک کو صرف خدا کے لئے شروع کیا تھا اور آپ کا ہدف یہ تھا کہ اسلامی قوانین کو اس سرزمین پر نافذ کر سکیں اس لئے آپ نے خدا پر توکل کیا اور اپنی قوم پر اور خود اپنے اوپر بھروسہ کیا جس کی وجہ سے آپ کی قوم نے بھی آپ پر بھروسہ کیا اور آپ کی ہر آواز پر لبیک کہا اور اس وقت بھی ایران میں وہی قوم ہے جو آج بھی اپنے اجداد کی طرح اپنے رہبر سید علی خامنہ ای کے فرمان پر اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ویسے بھی امریکہ میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اسلامی جموریہ ایران کا مقابلہ کرے کیوں یہ انقلاب اسلام کے لئے ہے اور اس کا محافظ خود پروردگار اور امام زمانہ عج ہیں۔

آخر میں ان کا کہنا تھا امام خمینی (رح) اس دور کے مشکل کشا ہیں ،اگر عالم اسلام کو کامیابی حاصل کرنی ہے تو اسے امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرنا ہو گا۔

ای میل کریں