احمد ضامن

امام حسین (ع) کے حقیقی ماننے والے

احمد ضامن؛ صوبہ اترپردیس میں کانفرنس کمیٹی کے رابط

امام خمینی ایک عظیم شخصیت تھے۔ آپ امام حسین (ع) کے سچے پیروکار تھے۔ امام حسین (ع) کی طرح بردباری اور صبر کا مالک تھے۔ ان تمام قربانیوں اور جاں نثاریوں کے بعد امام اپنے ملک کو ڈکٹیٹر حاکم کے چنگل سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوئے۔

ہندوستان، امام خمینی کو ایک مجاہد اور جانباز جانتا ہے۔ امام نے امریکہ کے خلاف جو تحریک چلائی تھی اس کا ہندوستان پر گہرا اثر ہے اور ہندوستان کی اکثر امام کے امریکہ اور عالمی استکبار کے خلاف افکار و نظریات میں موافق ہیں۔ ہم اپنی تقریروں میں لوگوں کو تاکید کرتے ہیں کہ امام خمینی کی پیروی کریں اور ان کے نقش قدم پر چلنا سیکھیں اور اپنے اندر امام خمینی جیسے صفات پیدا کریں اور حق و صداقت کو اجاگر کریں۔

یقینا امام خمینی نے بہت عظیم کام کیا ہے جو آپ کے مزار سے نظر آتا ہے۔ امام خمینی کی تعریف و توصیف سے زبان عاجز ہے۔ میں خود امام کا مرید اور تعریف کرنے والا ہوں۔ 

ای میل کریں