اگر تقوی ہو تو انسان کی بات اثر کرتی ہے اور امام خمینی اسی طرح کے انسان تھے۔ آپ اپنے قول پر عمل کرنے والے تھے۔ آپ نے عراق کے تجاوز پر لوگوں کو اس کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی اور الحمد لله اس فتنہ کی آگ خاموش ہوگئی۔ امام خمینی کے عملی تقوی کی مثال لوگوں کے دلوں پر حکومت کر رہی ہے۔