امام خمینی کی ذات وہ تھی جو شاہ کی فاسد حکومت کو سرنگوں کرسکی ہے اور ایران کو آزادی کا احساس دلایا ہے اور اپنے ملک کو اغیار اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت سے بچایا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امام خمینی نے اسلامی قوانین کی روشنی میں اپنے ملک میں توسیع کرنے کی کافی کوشش کی ہے اور کسی بڑی طاقت کی نوکری بھی نہیں کی۔ آپ نے لوگوں کی داد و تحسین حاصل کی ہے۔ آپ کی روحانی رہبری دنیا میں بے مثال ہے۔