انسان، نعمت خدا کے ساتھ اس کی نافرمانی کرتا ہے
راوی: آیت اللہ حسن قدیری
امام خمینی (رح) مختلف مناسبتوں سے نصیحتیں کرتے تھے جو طلاب کے اندر بہت اثر کرتی تھیں۔ ایک دن کافی نصیحتیں کیں تاکہ طلاب کو متوجہ کریں۔ امام کی ایک نصیحت یہ تھی۔ "انسان جو بھی گناہ کرتا ہے خدا کی ایک نصیحت کے ساتھ ہے اور جہاں بھی گناہ کرتا ہے خدا کے حضور ہے۔ کتنی بے حیائی درکار ہے کہ انسان کے حضور گناہ کرے۔" دوسرے جلد میں فرمایا: "انسان ایک ممیز بچہ کے سامنے بھی ایسا کام نہیں کرتا جو ہتک حرمت اور آبروریزی کا سبب ہو۔" امام نے اپنے بعض اساتذہ کے حوالہ سے فرمایا: "دنیا اس درجہ مذموم ہے کہ اس کا نام ذکر نہیں ہوا ہے صرف دنیا سے کنایہ کیا ہے۔"