محی الدین امجدی

جس کے درخشاں چہرے سے پوری دنیا منور ہے

محی الدین امجدی؛ بمبئی کے امام جمعہ و جماعت

امام خمینی نے عالم انسانیت کو نئی زندگی دی ہے۔ احباب اور اعزہ اگر امام خمینی کی زندگی کا مطالعہ کریں تو دیکھیں گے کہ آپ نے انبیاء (ع) اور معصومین (ع) کی سیرت کا بطور خاص مطالعہ کیا ہے اور عمل سے چراغ راہ بنے ہیں۔ اسی وجہ سے آپ کا مضبوط ایمان زیادہ سے زیادہ قوی ہوا ہے۔ آپ کی ذات وہ واحد ذات تھی جس نے عالمی استکبار کے خلاف قیام کیا ہے اور مستکبرین اور تسلط خواہ افراد کو شکست دی ہے اور آپ کا دشمن یہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ اگر کسی کے ساتھ خدا ہے تو وہ خمینی کی ذات ہے۔ خمینی اس ذات گرامی کا نام ہے جس نے اپنی نوراینت سے پوری دنیا کو منور کردیا ہے۔ امام خمینی کے نور سے لاکھوں فیضیاب ہوتے تھے اور جب تک دنیا ہے خمینی زندہ ہیں اور جہاں خمینی ہیں وہاں ان کے دشمنوں کے لئے ذلت اور رسوائی ہے۔

ای میل کریں