نفس کی سلامتی انسان کے کام آئے گی

نفس کی سلامتی انسان کے کام آئے گی

آیت الله بروجردی کی رحلت کے بعد امام درس کے لئے مسجد اعظم میں آئے

نفس کی سلامتی انسان کے کام آئے گی

راوی: آیت الله سید حسن طاہری خرم آبادی


آیت الله بروجردی کی رحلت کے بعد امام درس کے لئے مسجد اعظم میں آئے کیونکہ آپ کے گھر کے قریب کی مسجد سلماسی میں جگہ نہیں تھی۔ جب امام پہلے دن درس دینے آئے تو طلبہ کو نصیحت کرنا شروع کیا۔ مجھے یاد ہے کہ آیت الله بروجردی کی قبر پر ایک تصویر تھی جو بروجردی صاحب کی تشییع جنازہ کی منظر کشی کررہی تھی۔ جبکہ جنازہ لوگوں کے ہاتھوں پر تھا اور لوگ ڈھانپ کر جنازہ بطور تبرک لے گئے تھے اور خود آقا بروجردی کی تصویر مطالعہ کرتے ہوئے تھی اور ایک عجیب حالت تھی۔ اوپر مطالعہ کرتے ہوئے تصویر اور نیچے تشییع جنازہ کی منظر۔ امام نے کہا: آقا بروجردی زیر خاک ہیں اور جو چیز ان کے کام آئے گی وہ سلامتی نفس ہے جو آقا بروجردی کے اندر تھی ورنہ یہ مقام و منصب اور یہ شور و غل مٹی کے اندر جانے کے بعد کوئی کام آنے والا نہیں ہے۔

ای میل کریں