بلا وجہ ان لوگوں نے یہ کام کیا ہے
راوی: آیت الله مومن
آیت الله حکیم کے انتقال کے بعد حوزہ کے کچھ افاضل (تقریبا 14/ افراد) کہ ان میں آیت الله منتظری، مشکینی اور مرحوم آقا ربانی شیرازی بھی تھے۔ ایک صفحہ پر امام خمینی کی اعلمیت اور مرجعیت کے لئے دستخط کیا تھا تا کہ سارے شہروں میں عام کردیں لیکن جب اس کے بعد میں نجف کیا تو سوچا کہ اس ورقہ کے صادر ہوئے دو ماہ گذرچکے ہیں اور یہ ورق ان تک پہونچ چکا ہے۔ امام نے ایران کے حالات پوچھے تو میں نے بتایا اور لوگوں کے طومار کی بھی بات کی اور کہا کہ یقینا آپ کے پاس لائے ہوں گے، کہا "نہیں" مجھے معلوم نہیں تھا ورنہ یہ ورق جو میرے پاس کرمانشاہ میں تھا اسے لے آتا۔ آپ نے کہا: "نہیں، وہ لوگ نہیں لائے ہیں۔" اس کے بعد اعتراض کرتے ہوئے کہ شدید ناراض تھے ۔ ان لوگوں نے بلا وجہ یہ کام کیا ہے، نهیں کرنا چاہیئے تھا۔