نجف میں ہماری ذمہ داری

نجف میں ہماری ذمہ داری

جب امام خمینی (رح) نجف آئے تو ہم سارے احباب امام کے پاس گئے اور درخواست کی کہ نجف میں پہلی بار درس کا آغاز کریں

نجف میں ہماری ذمہ داری

راوی: آیت الله عمید زنجانی

 

جب امام خمینی (رح) نجف آئے تو ہم سارے احباب امام کے پاس گئے اور درخواست کی کہ نجف میں پہلی بار درس کا آغاز کریں لیکن آپ نے قبول نہیں کیا۔ ساواک کی تخریبی سیاست یہ تھی کہ امام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرے حکومت امام کو ترکی سے نجف بھیجنا چاہتی تھی چونکہ نجف میں فقہ کے اساتذہ ہیں۔ یہ حکومت کی ناپاک سازش تھی تا کہ ایرانی امام سے برگشتہ ہوجائیں اور امام کا علمی اور عملی وجود پردہ خفا میں چلاجائے۔ آپ کے شاگردوں نے جتنے بھی حیلے بہانے بنائے امام درس شروع کرنے پر راضی نہیں ہوئے اور یہی کہتے رہے کہ "میں نجف میں ایک طالب علم ہوں اور نجف میں میری ذمہ داری ایران میں جو ذمہ داری تھی کے علاوہ ہے۔"

ای میل کریں