راوی: حجت الاسلام و المسلمین غیوری
امام خمینی (رح) نے شیعہ مرجعیت کے لئے مسائل اور مقدمات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ آپ سارے طلاب کو شہریہ دینے کے لئے تیار نهیں تھے اور کہتے تھے: اگر میرے پاس رقم رہے گی تو فلاں مدرسہ کو شہریہ دوں گا ورنہ نہیں۔ حجج الاسلام مسعودی اور صانعی کی درخواست پر ہم نے آپ سے شہریہ دینے کی درخواست کی لیکن آپ نے منظوری نہیں دی۔ آیت الله منتظری سے کہا اور انہوں نے امام سے کہا پھر بھی امام نے قبول نہیں کیا۔ میں خود امام کی خدمت میں 3/ بار گیا اور التجا و اصرار کیا تو آپ نے شہریہ دینے کو قبول کیا۔