اگر لوگ میری تقلید سے پھر جائیں
راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید عبدالمجید ایروانی
آیت الله حکیم کے انتقال کے بعد ایران کے کسی ایک شہر میں ان کے ایک وکیل نے امام خمینی (رح) کو نجف میں خط لکھا اور وکالت کی اجازت مانگی تا کہ آقا حکیم کے بعد امام کے وکیل ہوں۔ امام نے انھیں ایک معمولی اجازت لکھ کر بھیج دیا۔ وہ جناب اتنی اجازت پر مطمئن نہیں ہوئے اور چاہتے تھے کہ اس صوبہ میں امام کے وکیل رہیں۔ یہاں تک کہ مرحوم حاج آقا مصطفی واسطہ بنے کہ یہ اس کی لیاقت رکھتے ہیں لیکن امام نے قبول نہیں کیا اور یہی کہا کہ جتنا میں نے لکھ دیا ہے اتنا ہی کافی ہے۔ اس کے بعد اس عالم نے امام کو دھمکی بھرا خط لکھا کہ اگر آپ مجھے وکالتنامہ نهیں دیں گے تو میں لوگوں سے کہہ دوں گا کہ آپ کی تقلید چھوڑدیں۔ امام نے ان کا جواب دیا: اگر آپ میری اس طرح کی خدمت کریں گے تو میں آپ کا روز قیامت ممنون ہوں گا کیونکہ لوگوں کے میری تقلید سے پھر جانے سے میری ذمہ داری کا بوجھ کم ہوجائے گا۔