میں مرجع بننا نہیں چاہتا

میں مرجع بننا نہیں چاہتا

انقلاب اور مجاہدتوں کے اوائل میں جب امام کی جانب سے متعدد پوسٹر اور بیانات آتے تھے

میں مرجع بننا نہیں چاہتا

راوی: حجت الاسلام و المسلمین صادقی تہرانی


انقلاب اور مجاہدتوں کے اوائل میں جب امام کی جانب سے متعدد پوسٹر اور بیانات آتے تھے تو تہران کے ایک عالم نے میرے ذریعہ قم میں امام خمینی (رح) کو پیغام بھیجا جس کا مضمون یہ تھا کہ حضرت عالی مراجع اور صاحبان رسالہ افراد کی صف میں ہیں لہذا آپ کے لئے مناسب نہیں ہے کہ اس قدر بیانات دیں، کچھ کم کریں۔ جب میں نے یہ پیغام امام کی خدمت میں پیش کیا تو امام نے کہا: انہیں میرا سلام کہتے ہوئے کہیئے گا کہ میں مرجع بننا نہیں چاہتا میں اپنے فریضہ پر عمل کرنا چاہتا ہوں۔

ای میل کریں