حوزہ علمیہ میں امام خمینی کے درس کی مثال
دوسرے حوزات سے جب ہم امام خمینی(رح)کے درس کا موازنہ کرتے تو ہمیں معلوم ہوتا تھا کہ پورے حوزہ علمیہ میں ان کے درس سے بڑھ کرکسی کا درس منظم و مرتب نہیں تھا انہوں نے ساڑھے چار سال اصول فقہ کی تدریس کی اور اس مدت میں چھٹی کے ایام کے علاوہ صرف دو دن چھٹی کی لہذا کوئی بھی ان کی مانند منظم و مرتب نہیں تھا۔