جو آپ کہہ رہے ہیں ویسا میں نہیں ہوں

جو آپ کہہ رہے ہیں ویسا میں نہیں ہوں

آقا بروجردی کی رحلت کے بعد امام کے مخلص شاگرد، امام کو مرجعیت کے لئے سب سے زیادہ بہتر اور لائق جانتے تھے

راوی: آیت الله محمد رضا توسلی

آقا بروجردی کی رحلت کے بعد امام کے مخلص شاگرد، امام کو مرجعیت کے لئے سب سے زیادہ بہتر اور لائق جانتے تھے۔ لیکن امام اس راہ میں قدم اٹھانے کے لئے کسی طرح راضی نہیں تھے۔ نہ رسالہ چھپوانے کے لئے اور نہ ہی مجلس ترحیم کے لئے۔ بندہ احباب کے ساتھ آپ کی خدمت میں گیا اور رسالہ علمیہ چھپوانے کی تجویز دی لیکن امام نے قبول نہیں کیا۔ یہاں تک کہ ایک دوست نے امام کے بارے میں ایک جملہ کہا جس سے غلو کی بو آرہی تھی۔ آپ ہم لوگوں پر ناراض ہو کر بولے یہ کیا ہے جو تم لوگ میرے بارے میں کہہ رہے ہو میں ویسا نہیں ہوں۔ جیسا تم لوگ کہہ رہے ہو۔

ای میل کریں