النھار

مشرق و مغرب کی طاقتوں کو تہہ و بالا کرنے والے

النھار؛ لبنانی اخبار

امام خمینی (رح) تاریخ کے عظیم انسان اور پائیداری میں بے مثال شخصیت تھے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایرانی عوام اور امت مسلمہ کے عظیم حصہ کو اپنے پرچم تلے نہ لاپاتے۔

تاریخ کے عظیم مردوں کی دوسری خصوصیت عالمی طاقتوں سے بے اعتنائی ہے کہ امام خمینی اس سلسلہ میں ممتاز اور منفرد ہیں کہ آپ نے ایک ہی وقت میں مشرق و مغرب دونوں پر حملہ کیا اور کسی طاقت سے گھبرائے نہیں۔ یقینا ایران میں اسلامی انقلاب لانا اور مغرب و مشرق کی طاقتوں کو نظر انداز کرنا امام خمینی کے ذاتی ایمان اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔

ای میل کریں