رضاکارانہ فوج (بسیج) کا ہر عمل اللہ کی رضایت کے لئے ہونا چاہیے
ایک بسیجی کو سب سے پہلے اپنی اہمیت اور اپنے ذمہ داریوں کے بارے میں علم ہونا چاہیے آج پہلے کہیں سے زہادہ بسیجیوں کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر کوئی بھی شخص ان کی اہمیت اور ان کے وظائف کو جانے بغیر اپنے آپ کو بسیجیوں میں شامل کرتا ہے تو ایسی صورت میں بسیج کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تابناک خبر رساں ادارے کی رپوٹ کے مطابق امام خمینی(رح) ایک بسیجی کو سب سے پہلے اپنی اہمیت اور اپنےذمہ داریوں کے بارے میں علم ہونا چاہیے آج پہلے کہیں سے زہادہ بسیجیوں کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر کوئی بھی شخص ان کی اہمیت اور ان کے وظائف کو جانے بغیر اپنے آپ کو بسیجیوں میں شامل کرتا ہے تو ایسی صورت میں بسیج کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بے شک بسیجی جوان امام خمینی (رح) اور آپ کے جانشین سید علی خامنہ ای کے فرزندان ہیں لہذا بسیجی کے حقیقی معنی کو پہچاننے کے لئے امام خمینی(رح) اور رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کے نطریات کی بررسی کرنی ہو گی۔
امام خمینی (رح) اور مقام معظم رہبری نے بسجیوں کو خصوصیات کو بیان کیا ہے جن میں سے بعض کو یہاں بیان کریں گے ۔
امام خمینی(رح) بسیجیوں کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں ایک بسیجی کو انے حداقل درج ذیل خصوصیات کا ہونا ضروری ہے:
اسلامی انقلاب کے بانی بسیجیوں کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں ایک بسیجی کی سب پہلی خصوصیت یہ ہیکہ اس کے اور اس کے پرور دگار کے درمیان ایک خاص رابطہ برقرار ہو کیوں کہ ایک بسیجی کی ساری خصوصیات اس خصوصیت سے مرتبط ہیں اگر اللہ سے اس کا رابطہ مضبوط ہوگا تو اس کا ہر کام اللہ کے لئے ہو گا۔
امام خمینی(رح) بسیجی کی ایک اور خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے فرماتے ہیں ایک بسیجی کے اندر اخلاص ہونا چاہیے یعنی اس کا کوئی بھی عمل اپنی طاقت اور ذاتی مفادات کے لئے نہ ہو بلکہ وہ اپنے ہر کام کو صرف رضا الہی کو حاصل کرنے کے لئے انجام دے امام(رہ) فرماتے بسیج خد کا مخلص لشکر ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے رضا کار فورس بسیج کا ہر عمل کو رضای الہی کے لئے ہو رہبر انقلاب فرماتے ہیں بسیج نے اپنے جہادی عمل میں اپنے خدا سے معاملہ کیا ہے لہذا ان کے اس عمل کا اجر دنیا میں دینا نا ممکن ہے کیوں کہ دنیاوی اجرت دنیاوی کاموں کے لئے دی جاتی اور بسیجیوں ہر کام ان کے ایمان کی نشانی ہے لہذا اس کی اجرت معین کرنا ہمارے لئے نا ممکن ہے۔
بسیجی اپنے تمام کاموں کو اخلاص ار خدا کے لئے انجام دیتے ہیں لیذا انہیں اپنے نام اور شہرت کی ضرورت نہیں ہوتی وہ ہر کام گمنام رہ کر کرنا چاہتے ہیں امام خمینی (رح) فرماتے ییں بسیج اسلامی افکار کی معراج ہے جو نام اور شہرت کے محتاج نہیں ہیں۔
بسیجی کی اہم خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہیکہ وہ ہر میدان میں آگے رہتے ہیں چاہیے وہ میدان جنگ ہو چاہیے ثقافتی میدان چاہیے علمی میدان ہو چاہیے وہ تربیتی میدان ہو وہ ہر جگہ حاضر ہوں ایسا نہیں کہ صرف جوان ہی حاضر ہوتے ہیں بلکہ بسیجی عورتیں، بسیجی بوڑھے بھی جوان مردوں کی طرح ہر میدان میں نظر آتے ہیں۔