امام خمینی نے کس ذکر کو وسیع قرار دیا
راوی: محترمہ فاطمہ طبا طبائی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رہ) کی بہو فاطمہ طبا طبائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی (رح) کے ایک نزدیکی دوست نے ہمارے لئے نقل کیا ہے کہ امام خمینی(رح) ہمیشہ نماز عصر کے آخری سجدہ میں یا کریم یا لطیف کا ذکر کرتے تھے اور فرماتے کہ یہ دو کلمے اتنے وسیع ہیں کہ دوسرے ہر ذکر سے بے نیاز بنا دیتے ہیں۔