ملک کے دشمن حقیقت میں امریکہ کے نوکر ہیں
میرے مطالبات وہی ہیں جو ایرانی قوم کے ہیں کیوں کہ میں ایرانی قوم کا ایک فرد ہوں اس وقت پوی قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شاہ استعفی دے دے لوگ اب پہلوی خاندان سے تنگ آچکے ہیں لوگ اس وقت اس خاندان کے مظالم سے تنگ آ چکے ہیں آپ اس وقت اگر ایران کے شہر اور دیہاتوں میں بھی جائیں گے تو آپ کو یہی آواز سنائے دے گی ہم شاہ کو نہیں چاہتے ہیں اس وقت لوگ پہلوی حکومت کے مظالم سے تنگ آچکے ہیں یہ ایرانی قوم کا مطالبہ ہے کیوں کہ ایرانی قوم جانتی ہے کہ شاہ امریکا کا نوکر ہے ایرانی قوم امریکا کے نوکر اپنا حاکم نہیں مانتی ہے یہ ایرانی قوم کا اصلی اور بنیادی مطالبہ ہے کہ وہ کسی کے نوکر کو اپنا حاکم نہیں بنانا چاہتی یہ بات واضح ہے کہ ایران کی عوام نے کبھی بھی پہلوی حکمرانوں کو اپنا حکمران نہیں سمجھا تھا اور اگر کوئی شخص ان کی حکمرانی کو قبول کرتا ہے تو وہ ایرانی عوام کے مطالبات کے خلاف بول رہا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے نوفل لوشاتو میں اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ بیرون ملک مقیم ایرانی طلباء سے ایک اہم ملاقات میں فرمایا کہ میرے مطالبات وہی ہیں جو ایرانی قوم کے ہیں کیوں کہ میں ایرانی قوم کا ایک فرد ہوں اس وقت پوی قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شاہ استعفی دے دے لوگ اب پہلوی خاندان سے تنگ آچکے ہیں لوگ اس وقت اس خاندان کے مظالم سے تنگ آ چکے ہیں آپ اس وقت اگر ایران کے شہر اور دیہاتوں میں بھی جائیں گے تو آپ کو یہی آواز سنائے دے گی ہم شاہ کو نہیں چاہتے ہیں اس وقت لوگ پہلوی حکومت کے مظالم سے تنگ آچکے ہیں یہ ایرانی قوم کا مطالبہ ہے کیوں کہ ایرانی قوم جانتی ہے کہ شاہ امریکا کا نوکر ہے ایرانی قوم امریکا کے نوکر اپنا حاکم نہیں مانتی ہے یہ ایرانی قوم کا اصلی اور بنیادی مطالبہ ہے کہ وہ کسی کے نوکر کو اپنا حاکم نہیں بنانا چاہتی یہ بات واضح ہے کہ ایران کی عوام نے کبھی بھی پہلوی حکمرانوں کو اپنا حکمران نہیں سمجھا تھا اور اگر کوئی شخص ان کی حکمرانی کو قبول کرتا ہے تو وہ ایرانی عوام کے مطالبات کے خلاف بول رہا ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ جو ہمارا تیل ضائع کیا جا رہا ہے اور اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کے تیل سے ایرانی قوم سے زیادہ امریکہ کو فائدہ ہو رہا ہے اور اس تیل کے بدلے میں امریکا ہمیں ہتھیار ایسے ہتھیار جن کے بارے میں ایران میں کوئی کچھ نہیں جانتا کہ ان کس طرح استعمال کیا جائے اور چلانے کے لیئے بھی امریکی مشیروں کی ضرورت ہے اور یہ ہتھیار بھی ایران میں ایرانی قوم کے لیئے منتقل نہیں کئے جا رہے ہیں بلکہ ان کا ہدف بھی امریکا ے لیئے ایک فوجی اڈہ درست کرنا۔