حرم حضرت شاہ چراغؑ میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے :آیت اللہ سید حسن خمینی
ایران کے شہر شیراز میں شاھچراغ رہ کے حرم میں دہشتگردانہ حملہ ایک بزدلانہ کاروائی تھی جس سے کچھ نماز گزار شھید اور کچھ زخمی ہوئے ہیں دشمن اس طرح کی کاروائیوں سے ملک کی امنیت کو خدشہ دار کرنا چاہتا ہے دہشتگردوں نے ملکی امنیت اور سلامتی کو نشانہ بنایا ہے وہ اس طرح کی کاروائیوں سے اپنے شیطانی منصوبوں میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے پوتے آٰیت اللہ سید حسن خمینی نے حضرت شاھچراغ کے حرم میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاھچراغ رہ کے حرم میں دہشتگردانہ حملہ ایک بزدلانہ کاروائی تھی جس سے کچھ نماز گزار شھید اور کچھ زخمی ہوئے ہیں دشمن اس طرح کی کاروائیوں سے ملک کی امنیت کو خدشہ دار کرنا چاہتا ہے دہشتگردوں نے ملکی امنیت اور سلامتی کو نشانہ بنایا ہے وہ اس طرح کی کاروائیوں سے اپنے شیطانی منصوبوں میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فطری بات ہے کہ ہر کوئی متعلقہ حکام سے یہ توقع رکھتا ہے کہ اس واقعے کے ظاہر اور پوشیدہ قصورواروں کو ان کے اعمال کی سزا دی جائے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ممکنہ غفلت اور غلطیوں سے جو اس طرح کے واقعات کا سبب سدھارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دردناک واقعات کا رونما ہونا ہر کسی کو ملک کے حساس حالات کو سمجھنے اور اس کے پرانے اور نئے دشمنوں پر توجہ دینے کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ میں سوگوار خاندانوں اور شیراز کے معززین سے تعزیت کرتے ہوئے میں اللہ تعالیٰ سے عزیز شہداء کے لیے مغفرت، زخمیوں کے لیے مکمل صحت اور پسماندگان کے لیے صبر اور اجر کی دعا کرتا ہوں۔