دنیا ایسی ہی ہے
راوی: آیت الله سید حسن طاہری خرم آبادی
آیت الله بروجردی (رح) کی رحلت کے بعد ہم لوگ طلاب کے ہمراہ امام خمینی (رح) کے گھر گئے اور امام سے درخواست کی کہ آپ نے جو عروة الوثقی پر عربی حاشیہ لگایا اسے چھاپنے کی اجازت دیدیں؛ کیونکہ ہم سے کچھ لوگ آپ کی تقلید کرنا چاہتے ہیں۔ امام نے کہا: ہم علمی کاموں اور درس و بحث میں مشغول رہنا پسند کرتے ہیں، دنیا اسی طرح ہے....۔ آخر کار امام نے حاشیہ عروة الوثقی چھاپنے کی اجازت دیدی اور اس کے بعد علمی کتابوں کے نشر و اشاعت کی بھی اجازت دیدی کہ "مکاسب محرمہ" دوجلد کتاب اس دور میں پہلی کتاب ہے جو چھپی اور منظر عام پر آئی۔