جتنی بھی کوشش کی نہیں آئے
راوی: آیت الله صادق خلخالی
جس صبح کو آقائے بروجردی (رح) کے انتقال کی خبر عام ہوئی تو حوزه کے دروس تعطیل ہوگئے ۔ اس لئے ہم لوگ آقائے بروجردی کے گھر گئے۔ آپ کے گھر پر بہت سارے آیات و مراجع آئے ہوئے تھے اور ہر ایک ایک گوشہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ لیکن میں نے امام سے جتنی بھی کوشش کی کہ آپ بھی اس بزم میں آجائیں لیکن نہیں آئے۔ امام نامی گرامی ہونے کے باوجود مجمع میں آنے سے پرہیز کرتے تھے۔ تشییع جنازہ میں بھی اسی طرح تھا۔ یعنی آپ حرم تک تشییع میں شریک رہتے تھے اور پھر واپس چلے جاتے تھے۔ کیونکہ آپ احتیاط کرتے تھے اور ٹکراؤ سے بچتے تھے۔