دیوان امام خمینی (رح)
دکان عطر فروشی ہے یا گزر گہ یار
مہ ضوافگن محفل ہے یا ہے روئے نگار
نسیم کوچہ جاناں سے ہوکے آئی ہے
کہ ہے وہ آج عجب جاں فزا ؤ غالیہ بار
بس ایک غمزہ کہ رخ پر کھلے امید کی راہ
نگاہ لطف کہ دل ہوگیا ہے زار و نزار
حریف سامنے در میکدے کا کھولے ہے
دے اپنے ہاتھ سے اک اور جام پر زخمار
جوجام ہاتھ سے چھوٹے تو چھوٹے، خم تو ہے
خم مے اور گرہ دل کی کھول ایک ہی بار
رکھوں قدم پہ ترے سر، اتاروں خرقہ مکر
جو تو کہے تو چڑھادوں یہ خرقہ بر سر دار؟