دیوان امام خمینی (رح)

کس سے کہوں ؟

دیوان امام خمینی (رح)

کس سے کہوں ؟

دیوان امام خمینی (رح)

 

غم دل کس سے کہوں ؟ کون سنے گا؟ جز یار

کس سے پوچھوں  رہ میخانہ سوائے دلدار

غم اس کے سوا کوئی نہیں  جانتا ہے

ہجر کے درد کے اظہار سے عاجز گفتار

نوبہاراں  ہے، کرو باز درمیخانہ

بند ہو اور در میخانہ؟ بایں  فصل بہار

یاد ساقی میں  چلے جام کہ ہے موسم گل

نامناسب ہے چمن جانا، بایں حال خمار

کھول دے پیچ و خم زلف، بت بادہ فروش!

آروزئے دل غمگین بہ سر زلف بر آر

عاشق یا ر کا ہے آج جو روز میلاد

دے سہارا، سر خم کھول برائے ابرار

اسکے دیدار سے رندوں  پہ جو سر مستی تھی

نہ بتاؤں  گا وہ میں ، جز صنم بادہ گسار

ای میل کریں