امام خمینی کا ایران واپس آنا خالص اور ترقی پذیر اسلام کا واپس آنا ہے۔ امام امت نے اپنے عظیم اسلامی انقلاب سے عالم اسلام کی حکومت کی بنیاد رکھی ہے۔ اور دنیا کے مسلمانوں اور مظلوم انسانوں کے اندر اکی حرکت ایجاد کردی ہے جس کی چنگاری کبھی خاموش نہیں ہوگی۔
امام امت نے نماز و روزہ جیسے شرعی فرائض کو ایک دوسرا رنگ دیا اور لوگوں نے اس بے روح ڈھانچہ کو چھوڑ دیا اور آپ نے اسلامی جسم میں تازہ روح پھونک دی جو قیامت تک باقی رہے۔ امت مسلمہ اور عالم عرب نے امام خمینی کی واپسی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ایک قوی پشت پناه اور عظیم ناصر پایا۔