اگر جہنم میں جانے کے لئے تیار ہو
راوی: آیت الله فاضل لنکرانی
حاج مصطفی نے کہا: میں نے ایک دن امام کے پاس ایک ضرورتمند طالب علم کے بارے میں کہا تا کہ آپ سے پیسہ لیکر اسے دیدوں، لیکن امام نے میری بات پر توجہ نہیں دی۔ دوسری بار کہا پھر بھی کوئی توجہ نہیں کی جب تیسری بار کہا تو آپ نے کہا: مصطفی اس الماری میں رقم بھری ہوئی اور یہ اس کی کنجی ہے جتنا دل جاہے لے کر طلاب کو دو لیکن جہنم کی ذمہ داری خود لو۔ کیونکہ میں نالائق طالبعلموں کو مدد کرکے جہنم میں نہیں جاسکتا اور انهیں سہم امام نہیں دے سکتا۔