اس ماہ سے انھیں شہریہ دیں

اس ماہ سے انھیں شہریہ دیں

امام خمینی (رح) ہمیشہ طلاب بالخصوص جوان طالبعلموں کی طرف توجہ دیتے تھے اور ہمیشہ ان کے احوال پرسی کرتے رہتے تھے

اس ماہ سے انھیں شہریہ دیں

راوی: حجت الاسلام و المسلمین انصاری

امام خمینی (رح) ہمیشہ طلاب بالخصوص جوان طالبعلموں کی طرف توجہ دیتے تھے اور ہمیشہ ان کے احوال پرسی کرتے رہتے تھے۔ یہ اس وقت تھا جب آپ ساواک اور حکومت کی طرف سے دباؤ میں تھے۔ شاہی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ امام کے ہاتھ میں پیسہ جائے۔ اس کے باوجود آپ جہاں تک ممکن ہوتا تھا طلاب کی مدد کرنے میں دریغ نہیں کرتے تھے۔

ناچیز کا ایک چچا زاد بھائی ہے جسے میں قم سے نجف لے کر گیا جبکہ وہ بہت جوان تھا۔ دوسرے دن جب ہم لوگ نجف پہونچے امام کی طرف سے ایک صاحب آکر کہنے لگے: آقا (امام) نے پوچھا ہے کہ ان جناب کی آپ سے کیا نسبت ہے؟ میں نے کہا: میرا چچا زاد بھائی ہے۔ انہوں نے کہا: امام نے حکم دیا ہے کہ اسی ماہ سے ان کے شہریہ کا آغاز کردیا جائے۔ یہ مسئلہ امام کو طلبہ کی مشکلات کی جانب توجہ دینے کی عکاسی کرتا ہے۔

ای میل کریں