میری عبا بھی پارہ ہے
راوی: حجت الاسلام و المسلمین محمد رضا ناصری
جب کبھی حضرت امام خمینی (رح) حرم یا کسی دوسرے کام سے گھر سے باہر جاتے تھے یا واپس آتے تھے تو کہتے تھے: فلاں صاحب فلاں کے لئے ایک عبا خرید لیجئے۔ یعنی آپ اس بات پر توجہ دیتے تھے کہ اگر سڑک پر کسی طالب علم کی حالت اچھی دکھائی نہیں دیتی تھی تو فورا اس کے لئے عبا خریدنے کا حکم دیتے تھے۔ ایک دن ایک پیشنماز امام کے پاس آکر کہنے لگے: میری عبا پھٹی ہوئی ہے۔ امام اپنی عبا تلاش کرنے لگے اور انہیں دکھا کر کہا: دیکھو میری عبا بھی پارہ ہے۔ آپ بعض لوگوں کو اس طرح جواب دیتے تھے اور بعض کی اس طرح مدد کرتے تھے۔