پڑھنے والے طلاب کی امداد
راوی: حجت الاسلام و المسلمین حسن ثقفی
اگر امام خمینی (رح) سمجھتے تھے کہ دینی علوم حاصل کرنے والے درس و بحث سے لگاؤ رکھتے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں تو جہاں تک ممکن ہوتا تھا اس کی مدد کرتے تھے خواہ وہ طالب علم قم میں ہو یا دیگر چھوٹے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں، خواہ آپ اسے پہچانتے ہوں یا نہ تو آپ اس کی مختلف طریقوں سے مدد کرتے تھے۔