اس جوتی کے مالک کو تلاش کرو
راوی: حجت الاسلام و المسلمین فرقانی
امام خمینی (رح)نجف میں درس شروع ہونے سے پہلے ایک مختصر توقف کے ساتھ مدرس کے اطراف پر نظر ڈالی۔ ایک دن امام ایک طالب علم کے جوتے کی طرف متوجہ ہوئے کیونکہ وہ آدھی پھٹی ہوئی تھی اور کسی صورت قابل استعمال نہیں تھی۔ امام اس بات سے ناراض ہوئے اور درس کے بعد فرمایا: کل صبح ان جوتوں کے درمیان سے اس پھٹے ہوئے جوتے والے کو تلاش کرنا اس کے بعد اس کے گھر کا پتہ کرنا اور مجھ سے کہو۔ اس شخص نے کہا: آنے والی صبح کو آپ کے حکم کی تعمیل کی اور اس کے گھر کا پتہ کرلیا۔ وہ ایک یزدی طالب علم تھا جب میں نے یہ بات امام سے کہی تو امام نے اس کے لئے ایک جوڑا لباس اور جوتا فراہم کیا۔