محمد مہدی شمس الدین

جہاد، جاں نثار اور دنیا کے کمزور و مظلوم انسانوں کے حامی

محمد مہدی شمس الدین؛ لبنان مجلس شعیان کے سربراہ

امام خمینی (رح) کی راہ اور آپ کی بابرکت زندگی جاں نثاری اور دنیا کے مظلوموں اور کمزور طبقے کی حمایت سے بھری پڑی ہے۔ یقینا آپ کو مسلمانوں کو بیداد کرنے اور اس بات کو اجاگر کرنے میں کہ اسلام کی طاقت انسانی زندگی میں بہت ہی مفید اور کارآمد ہے؛ کی توفیق ملی اور امت کی کھوئی ہوئی عزت و شخصیت اسے واپس کردی۔ امام کے پائیدار اور جاودانی آثار یہ ہیں کہ ہم آپ کی زندگی کا ادارک کریں اور آپ کا اثر کہ ایران میں جمہوری اسلامی ہے۔ ایسی حکومت جو عظیم ملت کے ہاتھوں آپ کی رہبری کے زیر سایہ پروان چڑھ رہی ہے۔ لبنان کے مسلمان جمہوری اسلامی ایران کے نقش قدم پر چلنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور اسلام کی سربلندی کا پرچم اٹھائے رہیں گے۔

ای میل کریں