ساواک کے افسر کو امام خمینی کا تاریخی کا جواب
راوی: آیت اللہ توسلی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ توسلی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) کی آزادی کے بعد اطلاعات نیوز ایجنسی نے اپنی ایک خبر میں لکھا کہ علماء نے حکومت کے ساتھ سازش کی ہے اس کے بعد امام (رہ) نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے فرمایا اور اس کے بعد ساواک کا ایک افسر امام سے معذرت خواہی کے لئے آپ کی خدمت میں پہنچا امام نے پہلے فرمایا تھا کہ جب وہ مجھ سے ملنے آئے تو کچھ لوگ کمرے میں موجود رہیں ان افراد میں سے ایک میں بھی تھا افسر نے جب بات کرنا شروع کی تو اس نے دھمکی بھرے لہجے میں کہا آغا ہمیں اپنے فوجی طریقے پر عمل کرنے کے لئے مجبور نہ کریں امام نے غصے کی حالت میں اپنے سینے پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا میں بھی اسلام کا سپاہی ہوں مجھے بھی اپنی ذمہ داری پر عمل کرنے کے لئے مجبور نہ کریں۔